آل کراچی حاجی خدا بخش یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ میں صاحب داد اسپورٹس اور کلمت اسٹار کی کامیابی

بدھ 16 مارچ 2016 14:14

کراچی ۔ 16 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 مارچ۔2016ء) ملیر سینٹر فٹ بال کلب جام کنڈہ کے زیر اہتمام آل ملیر حاجی خدا بخش یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ میں صاحبداد محمڈن نے ایک سنسی خیز مقابلے کے بعد مد مقابل بلوچ اسٹار شرافی کو 1-0سے شکست دیدی فاتح ٹیم کی جانب سے شہباز نے میچ کا فیصلہ کن گول اسکور کیا ۔

(جاری ہے)

کھیلے گئے دوسرے میچ میں کلمت اسٹار نے طوبیٰ جیم خانہ کو 2-0سے مات دیدی کلمت اسٹار کے اظہر اور شہباز نے گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا ۔

میچ سے قبل مرحوم حاجی خدا بخش کے صاحبزادے زین العابدین نے فٹ بال کو کک لگا کر ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا اس موقع پر ٹورنامنٹ آرگنائزر محمد رفیق بلوچ و دیگر ٹورنامنٹ کمیٹی کے اراکین بھی موجود تھے ۔کھیلے گئے میچ میں ریفریز کے فرائض عزیز پاشا ،نصیر عمر بلوچ اور عبدالطیف نے انجام دیئے۔