صدارتی انتخابی مہم میں ہم نے خواتین اور اقلیتوں کے حوالے سے فحش اور متنازع بیانات سنے ہیں‘صدارتی انتخاب کیلئے جاری مہم میں فحش اور متنازع بیان بیازی’ غیر ضروری ہے ‘اس طرح میرے دورِ صدارت کے دوران حاصل ہونے والے ‘فوائد’ خطرے میں پڑ جائیں گے امریکہ کی ساکھ بھی متاثر ہوگی
امریکی صدر براک اوباما کی قانون سازوں کے ایک گروپ سے بات چیت
بدھ 16 مارچ 2016 14:20
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 مارچ۔2016ء) امریکی صدر براک اوباما نے خبردار کیا ہے کہ ملک میں جاری حالیہ صدارتی مہم سے بیرون ملک امریکا کی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق قانون سازوں کے ایک گروپ سے بات کرتے ہوئے صدر اوباما نے صدارتی انتخاب کے لیے جاری ‘سخت’ مہم کو ‘فحش اور متنازع بیان بیازی’ قرار دیا اور کہا کہ اس طرح نہ صرف اْن کے دورِ صدارت کے دوران حاصل ہونے والے ‘فوائد’ خطرے میں پڑ جائیں گے بلکہ اس سے امریکا کی ساکھ بھی متاثر ہوگی.براک اوباما کا کہنا تھا ہم نے خواتین اور اقلیتوں کے حوالے سے فحش اور متنازع بیانات سنے ہیں۔
براک اوباما نے ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی مہم اور متنازع بیانات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا، ‘ہم (امریکی) جو کچھ کہتے ہیں اور جو کچھ کرتے ہیں، دنیا اْس پر توجہ دیتی ہے۔(جاری ہے)
واضح رہے کہ براک اوباما نے اْس وقت امریکا کی باگ دوڑ سنبھالی جب عراق جنگ کی وجہ سے امریکا کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا تھا جبکہ سابق صدر جارج ڈبلیو بش کو بھی پوری دنیا میں ناپسند کیا جارہا تھا۔
تحقیقی ادارے پیو ریسرچ سینٹر کے ڈائریکٹر آف گلوبل ایٹیٹیوڈز ریسرچ رچرڈ وائیک نے اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے کہا، ‘ اوباما کی صدرات میں ہم نے اس حوالے سے ایک بڑی تبدیلی دیکھی کہ دنیا امریکا کو کیسا دیکھتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں اب امریکہ کے حوالے سے ایک مثبت تاثر ابھر کر سامنے آیا ہے۔واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو ان کے متنازع بیانات پر نہ صرف دنیا بھر بلکہ امریکا کے سیاسی رہنماوٴں کی جانب سے بھی سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا جبکہ ڈیموکریٹک رہنماوٴں کا تو یہ بھی کہنا ہے کہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ صدر منتخب ہوگئے تو امریکا کا مستقبل خطرے میں پڑ جائے گا۔حال ہی میں شکاگو میں ڈونلڈ ٹرمپ کی ریلی کو احتجاجی مظاہرے کے دوران بد نظمی کے باعث منسوخ کردیا گیا، مظاہرین میں ایک بڑی تعداد سیاہ فام اور لاطینی امریکا سے تعلق رکھنے والوں کی تھی جو ڈونلڈ ٹرمپ کے امیگریشن مخالف اشتعال انگیز بیانات کے خلاف احتجاج کررہے تھے۔دوسری جانب اسلام اور مسلمانوں کے خلاف مسلسل بیانات پر کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس ڈونلڈ ٹرمپ کو عیسائیت سے خارج بھی قرار دے چکے ہیںمتعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
اذان میں تبدیلی سے متعلق شارجہ انتظامیہ نے وضاحت کر دی
-
بھارت، کرپشن میں ملوث سیاسی رہنما کی تصویر نے تہلکہ مچا دیا
-
اروند کیجریوال کی گرفتاری پر تشویش کااظہار، بھارت کا امریکی و جرمن سفارت کاروں کو طلب کرکے اعتراض
-
اوباما بائیڈن کے ٹرمپ کے ہاتھوں ہارنے سے بہت خوفزدہ
-
افغانستان، خواتین کو کھلے میدان میں سنگسار کرنے کا اعلان
-
میرے پاس الیکشن لڑنے کیلئے پیسے نہیں ہیں، بھارتی وزیر خزانہ
-
روس نیٹوممالک یا یورپ پر حملہ نہیں کرے گا، پیوٹن نے واضح کردیا
-
اسرائیل نے سفید پرچم اٹھانے والے 2 فلسطینیوں کو بھی قتل کر دیا
-
سعودی عرب کی 800 ہیکٹر فلسطینی اراضی پراسرائیلی قبضے کی مذمت
-
عرب اونٹ فیڈریشن کا العلا میں اپنی پہلی چیمپئن شپ کا اعلان
-
مسجد حرام میں زائرین کے لیے روبوٹ گائیڈ سسٹم فعال
-
حماس کے ساتھ مذاکرات ختم نہیں کیے گئے ،امریکہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.