برسلز میں ہائی الرٹ، مفرور افراد کی تلاش جاری
بدھ 16 مارچ 2016 14:20
برسلز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 مارچ۔2016ء) برسلز میں ہائی الرٹ، مفرور افراد کی تلاش جاری ہے۔ بیلجیئم اور فرانس میں پولیس ان مشتبہ افراد کی تلاش کا عمل جاری رکھے ہوئے جن کے بارے میں امکان ہے کہ وہ منگل کو برسلز میں ہونے والی کارروائی کے دوران فرار ہوگئے تھے۔بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں فرانسیسی اور بیلجیئم کی سکیورٹی فورسز نے منگل کی شام ایک آپریشن کیا تھا جس میں ایک مشتبہ حملہ آور ہلاک اور چار سکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے تھے۔
یہ چھاپہ گذشتہ برس پیرس میں ہونے والے حملے کی تحقیقات کی ایک کڑی تھے۔ پیرس میں نومبر میں شدت پسندوں کے حملوں میں 130 افراد ہلاک ہوئے تھے۔اس کارروائی کے بعد مقامی پولیس نے کہا تھا کہ وہ دو مشتبہ افراد کی تلاش کر رہے ہیں جو چھت پر سے فرار ہوئے ہیں۔(جاری ہے)
سکیورٹی فورسز کی اس کارروائی کے بعد برسلز میں قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے جبکہ بدھ کو ملک کی قومی سلامتی کونسل کا اجلاس بھی منعقد ہوا اور برسلز میں قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔
بیلجیئم میں حکام نے تاحال منگل کو کارروائی میں ہلاک کیے جانے والے حملہ آور کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے تاہم حکام یہ واضح کر چکے ہیں کہ وہ پیرس حملوں کے سلسلے میں مطلوب عبدالسلام صالح نہیں ہے۔گذشتہ سال نومبر میں پیرس میں ہونے والے شدت پسندوں کے حملوں میں ملوث اکثر شدت پسندوں کی نشاندہی ہوگئی ہے اور زیادہ تر مشتبہ افراد یا تو حملوں کے دوران ہلاک ہوگئے اور بعض پولیس کی کارروائیوں میں مارے گئے۔ان حملوں کے سلسلے میں دو مشتبہ افراد صلاح عبدالسلام اور محمد عبرانی تاحال مفرور ہیں۔پیرس میں حملوں کی تحقیقات کے سلسلے میں بیلجیئم میں 11 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے اور آٹھ افراد حراست میں ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلہ دیش ، شدید گرمی کے باعث ہزاروں سکول بند ، تین کروڑ تیس لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر
-
نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو شرم آنی چاہیے، اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
-
ارجنٹائن کا انٹرپول سے ایرانی وزیر داخلہ کو گرفتار کرنے کا مطالبہ
-
اطالوی شہر وینس کا سیاحت کے حوالے سے اہم فیصلہ
-
اسرائیل نے رفاح پرزمینی حملے کی تیاری کرلی
-
بنگلہ دیش کے کئی علاقوں میں درجہ حرارت 42ڈگری سے متجاویز
-
امریکی جامعات میں جو ہورہا ہے وہ خوفناک ہے، نیتن یاہو
-
یہودیوں کا مذہبی تہوار، سیکڑوں یہودیوں کامسجد اقصی پر دھاوا، فلسطینیوں کو نکال دیا
-
شاہ سلمان بن عبدالعزیزطبی معائنے کیلئے اسپتال میں داخل
-
یونانی شاہی جوڑے کا شادی کے 14سال بعد علیحدگی کا اعلان
-
روس نے خلا میں ہتھیار رکھنے سے متعلق قرارداد ویٹو کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.