ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے گلوکاروں کے فن کا مظاہرہ، فنکاروں کو انعامات دیئے گئے

بدھ 16 مارچ 2016 14:25

اسلام آباد ۔ 16 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 مارچ۔2016ء) پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس کے زیر اہتمام منعقدہ ’تلاش جوہر ‘(ٹیلنٹ ہنٹ) پروگرام کے منتخب گلوکاروں نے پی این سی اے آڈیٹوریم میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ ڈائریکٹر جنرل پی این سی اے افتخار بابر نے فنکاروں کو انعامات دیتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کی تربیت کے ساتھ ساتھ انھیں اپنے صلاحیتوں کے مظاہرے کے لیے پلیٹ فارم مہیا کرنا کونسل کی ذمہ داری ہے۔

(جاری ہے)

آج کے پروگرام میں نوجوان طالبعلموں اور اْبھرتے فنکاروں کی دلچسپی اور عمدہ پرفارمنس سے اْن کی محنت اور فن سے لگاوٴ کا اندازہ کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ اپنے مستقبل اورملک و قوم کی ترقی کے لیے سخت محنت اور دیانتداری کو اپنا شعار بنائیں۔ پروگرام میں راولپنڈی اسلام آباد کے تعلیمی اداروں کے طالبعلموں اور نوجوان فنکاروں نے حصہ لیا۔ پروگرام کے اختتام پر شرکا ء کو سرٹیفیکیٹ، شیلڈز اور انعامات دیئے گئے۔