نیشنل بُک فاؤنڈیشن نے کتاب”اعدادو اشکال کا کمال“ شائع کر دی

بدھ 16 مارچ 2016 14:25

اسلام آباد ۔ 16 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 مارچ۔2016ء)نیشنل بُک فاؤنڈیشن کی تیزی سے طبع ہونے والی مطبوعات میں 46صفحات کی نئی دلچسپ کتاب”اعدادو اشکال کا کمال“ خود وضاحتی ٹائٹل اورعمدہ طباعت و اشکال کے ساتھ شائع ہو گئی ہے۔ قیمت 60روپے ہے جسے ریڈرز کلب کے ممبران 55فی صد رعایت پر صرف 27روپے کے عوض حاصل کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

مصنف ڈاکٹر غلام مصطفےٰ حبیب اللہ لکھتے ہیں کہ میں نے اس کتاب میں ریاضی کی تین اہم شاخوں ٹپالوجی،گراف تھیوری اور علم الاعدادکو موضوع بنایا ہے کیونکہ موجودہ دور میں یہ تینوں امور بہت اہم گردانے جاتے ہیں۔

این بی ایف نے 1992ء کے بعد اب اس کتاب کو قدرے بہتر اور وضاحتی نام کے ساتھ دوسری مرتبہ شائع کیا ہے۔ مصنف نے کھیل ہی کھیل میں متعدد سوالات کو حل کرنے کا جو طریقہ بیان کیا ہے، بچوں کے لیے اُسے ذہن نشین کرنا آسان ہو گا۔ یہ کتاب ایک قدرے مشکل موضوع اور مندرجات کو دلچسپ ، آسان اور قابلِ فہم انداز میں پیش کرتی ہے۔