افغا ن جنگ کی وجہ سے پاکستان کو سوبلین ڈالر کا نقصان ہوا، پاکستان میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور نقصانات سے بچاوٴ کے سلسلے میں ریڈکراس کی خدمات قابلِ تعریف ہیں، انجمن ہلال احمر اور ریڈکراس عالمی سطح پر انسانیت کی خدمات میں مصروف ہیں

صدر مملکت ممنون حسین کی وفدسے گفتگو

بدھ 16 مارچ 2016 14:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 مارچ۔2016ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ افغانستان میں جنگ کی وجہ سے پاکستان کو سوبلین ڈالر کا نقصان ہوا، پاکستان میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور نقصانات سے بچاوٴ کے سلسلے میں ریڈکراس کی خدمات قابلِ تعریف ہیں، انجمن ہلال احمر اور ریڈکراس عالمی سطح پر انسانیت کی خدمات میں مصروف ہیں، معاشرے میں صحت و صفائی کے فروغ کے لیے علماء کی خدمات حاصل کی جائیں۔

(جاری ہے)

وہ انٹرنیشنل فیڈریشن آف ریڈکریسنٹ و ریڈ کراس سوسائٹی کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کررہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل ریڈکراس کی طرف سے فلاحی سرگرمیوں کے لیے مالی تعاون خوش آئند ہے۔ افغانستان میں جنگ کی وجہ سے پاکستان کو سوبلین ڈالر کا نقصان ہوا۔ پاکستان افغان جنگ سے سب سے زیادہ متاثر ہوا۔ ہلال احمر انسانیت کی خدمت کر کے اللہ کی خوشنودی حاصل کر رہی ہے۔