جناح بیراج پر دریائے سندھ سے مزید تین لاشیں برآمد ،مجموعی تعداد 18ہوگئی

بدھ 16 مارچ 2016 14:35

کالاباغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 مارچ۔2016ء) جناح بیراج پر دریائے سندھ سے مزید تین لاشیں برآمد ہوئیں ،مجموعی تعداد 18ہوگئی ۔تفصیلات کے مطابق دریائے سندھ سے مزید تین لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ تین ہفتوں کے دوران دریائے سندھ سے ملنے والی لاشوں کی تعداد 18 ہو گئی ۔گذشتہ تین ہفتوں سے جناح بیراج پر دریائے سندھ سے ملنے والی لاشوں کا سلسلہ جاری ہے۔

یہ لاشیں خیبر پختونخواہ کے علاقوں صوابی ،مردان ،نوشہرہ،اکوڑہ خٹک اور ضلع اٹک کے علاقوں سے دریائے سندھ میں تیرتی ہوئی آتی ہیں اور جناح بیراج کالاباغ پر آ کے رک جاتی ہیں اور گذشتہ کئی روز سے جناح بیراج پر لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سے قبل ایک ہی دن میں دو لاشیں برآمد ہوئی تھیں جن میں سے ایک لاش کی شناخت مجتبےٰ نامی شخص کی تھی جسے قتل کیا گیا تھا اور اس کا تعلق ٹمن کے علاقے سے تھا ۔

(جاری ہے)

جب کہ دوسری لاش کی شناخت نہیں ہو پائی تھی اس کے بعدماڑی شہر سے ایک کالاباغ جناح بیراج سے دو اورنو مارچ کو تین لاشیں ۔ پھر تین لاشیں برامد ہوئی ہیں تین ہفتوں کے دوران ملنے والی تقریبا تمام لاشوں کو قتل کیا گیا ۔9مارچ کوملنے والی تینوں میں سے ایک لاش بوری میں بند جبکہ دو تیرتی ہوئی آئی تھیں۔ان میں سے بوری بند لاش کی شناخت اس کے نام شریف حسین سے ہو گئی تھی اس کا نام اس کے بازو پر کندہ تھااس کی عمر اڑتیس سال تھی اور اس پہ تشدد کیا گیا تھا ۔پھر جناح بیراج سے مزید تین ملی ہیں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال کالاباغ منتقل کر دیا گیا۔محکمہ ہیومن سائیڈ نے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :