سندھ میں گندم خریداری کے 432 مراکز قائم کئے جا رہے ہیں،صوبائی سیکرٹری خوراک

بدھ 16 مارچ 2016 14:37

کراچی ۔ 16 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 مارچ۔2016ء) صوبائی سیکرٹری خوراک لیئق احمد نے کہا ہے کہا یکم اپریل سے شروع ہونے والی گندم کی خریداری کے لئے صوبہ بھر میں 432خریداری مراکز قائم کئے جا رہے ہیں۔ رواں ماہ کے آخر میں باردانہ کسانوں کو فراہم کردیا جائے گا۔ ''اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 مارچ۔2016ء''سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی سیکرٹری نے کہا کہ محکمہ خوراک کسانوں سے 11 لاکھ میٹرک ٹن گندم کی خریداری کے گا جس کے لئے سندھ بھر میں 432 خریداری مراکز قائم کئے جا رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

لاڑکانہ ڈویژن میں 67خریداری مراکز،سکھر ڈویژن میں 157،میر پور خاص ڈویژن میں 93،حیدرآباد اور شہید بے نظیرآباد ڈویژنز میں115 خریداری مراکز قائم ہونگے۔انہوں نے کہا کہ کراچی اور ملحقہ علاقوں میں گندم کی کاشت نہ ہونے کی وجہ سے کوئی خریداری مرکز نہیں بنایا جا رہا۔انہوں نے کہا کہ باردانہ کی ٹینڈرنگ کا کام مکمل ہو چکا ہے اور رواں ماہ کے آخر میں باردانہ کسانوں کو فراہم کر دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ گندم کی شفاف خریداری کے لئے ڈسٹرکٹ فوڈ کنڑول کو متحرک کر دیا گیا ہے جو خریداری مراکز کی مانیٹرنگ کرینگے۔

متعلقہ عنوان :