سول جج جھنگ کی عدالت میں جعل سازی فراڈ ، دھوکہ بازی کرتے نوسر باز خاتون رنگے ہاتھوں پکڑی گئی

خاتون انگھوٹوں اور انگلیوں پر ایلفی لگا کر عدالت سے دھوکہ کرنا چاہتی تھی ، پولیس اہلکار اللہ دتہ نے فراڈ کو ناکام بنا دیا ، اہلکار کی دیانتداری سے پولیس کا سر فخر سے بلند ہوگیا ، سول جج خالد خان

بدھ 16 مارچ 2016 14:50

جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 مارچ۔2016ء) سول جج جھنگ کی عدالت میں نوسرباز خاتون جعل سازی اور عدالت میں فراڈ کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑی گئی ہے ، جعل سازی اور فراڈ موقع پر پکڑنے پر سول جج نے پولیس کانسٹیبل اللہ دتہ کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ دیانتدار پولیس اہلکاروں کی موجودگی میں نوسرباز لوگ عدالتوں سے فراڈ نہیں کرسکتے ایک نوجوان اہلکار کی دیانتداری اور حاضر دماغی کے باعث پوری پولیس کا سر فخر سے بلند کردیا ہے ۔

نوسرباز خاتون جعل سازی پکڑے جانے کے بعد اپنے وکیل ضیاء حسنینکاظمی کے ساتھ عدالت سے فرار ہوگئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق خالون خان سول جج جھنگ کی عدالت میں معاہدہ استقرار حق کا ایک اہم مقدمہ زیر سماعت ہے یہ معاہدہ ایک خاتون ٹیچر اور شاہ جیونہ کی رہائشی خاتون فرحت بی بی کے مابین گزشتہ سات سالوں سے عدالت میں موجود ہے فرحت بی بی نے اپنا مکان دس لاکھ روپے نقد وصول کرکے خاتون ٹیچر کو فروخت کیا تھا اور اشٹام پر تحریری معاہدہ کرکے دیا تھا عدالت نے تمام شوائد اور گواہوں کے بیانات کے بعد مکان کا فیصلہ خاتون ٹیچر کے حق میں سنایا تھا سیشن جج نے اپیل پر فرحت بی بی خاتون کے انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق فرانزک لیبارٹری سے کرانے کی ہدایت کی تھی گزشتہ روز سول جج کی عدالت میں جب خاتون اپنے انگوٹھوں کے نشانات کیلئے حاضر ہوئی تونوسرباز خاتون نے اپنے انگھوٹوں ، انگلیوں پر ایلفی لگائی ہوئی تھی جب عدالت کے اندر پولیس اہلکار اللہ دتہ نے خاتون کے انگوٹھوں کے نشانات لینے شروع کئے تو اہلکار نے حاضر دماغی دکھاتے ہوئے واضح کیا کہ خاتون عدالت سے دھوکہ بازی اور فراڈ کررہی ہے انگوٹھوں پر ایلفی کے نشانات موجود ہیں ایلفی کی موجودگی میں فرانزک لیپ سے انگوٹھوں کی تصدیق نہیں ہوسکتی فراڈ آشکار ہونے پر نوسرباز خاتون اپنے وکیل اور جھنگ بار کے سابق سیکرٹری جنرل ضیاء حسنین کاظمی سمیت عدالت سے بھاگ گئی سول جج خالد خان نے پولیس اہلکار کی تعریف کی اور کہا کہ دیانتدار اہلکار کے کردار سے عدالت اور پولیس کا سر فخر سے بلند ہوگیا ہے مدعیہ نے عدالت سے نوسرباز خاتون اور ان کے دیگر گینگ کے خلاف کارروائی کی استدعا کی تو خالد خان جج نے سماعت اکیس مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے نوسر باز خاتون کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کی وکیل خاتون ضیاء حسنین کاظمی کیخلاف تھانہ قادر پور میں قبضہ ، شراب نوشی اور فائرنگ و دیگر مجرمانہ ایکٹ کے تحت مقدمات درج ہیں

متعلقہ عنوان :