پاکستان کے حوالے سے سعودی پالیسی میں بڑی تبدیلی متوقع نہیں

بدھ 16 مارچ 2016 14:51

پاکستان کے حوالے سے سعودی پالیسی میں بڑی تبدیلی متوقع نہیں

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 مارچ۔2016ء) پاکستان کے حوالے سے سعودی پالیسی میں کوئی بڑی تبدیلی متوقع نہیں ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی وزیر خارجہ کا بھارت کے ساتھ سٹرٹیجک پارٹنر شپ کے حوالے سے حالیہ بیان کے باوجود اس بات کا کم امکان ہے کہ سعودی حکومت پاکستان کے حوالے سے کوئی تبدیلی کرے گی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ سفارتی ذرائع سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر کے بیان کی مختلف تشریح کر رہے ہیں تاہم وہ مشترکہ طور پر سمجھتے ہیں کہ سعودی عرب کے تعلقات کچھ شعبوں میں سٹرٹیجک ہو سکتے ہیں تاہم یہ پاکستان کے حوالے سے مکمل شفٹ نہیں بن سکتے ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ سعودی وزیر خارجہ نے اپنے دورے میں کہا تھا کہ پاکستان سعودی عرب کا تاریخی اتحادی ہے جبکہ بھارت سٹرٹیجک پارٹنر ہے ۔

متعلقہ عنوان :