انوشہ رحمن پیپلزپارٹی پر تنقید کر کے اپنی ”نوکری “ پکی کررہی ہے،فائزہ احمد ملک

بدھ 16 مارچ 2016 14:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 مارچ۔2016ء)پیپلزپارٹی کی رکن پنجاب اسمبلی وشعبہ خواتین لاہور کی صدر فائزہ احمد ملک نے کہ انوشہ رحمن پیپلزپارٹی پر تنقید کر کے اپنی ”نوکری “ پکی کررہی ہے ‘(ن) لیگ جب سے اقتدار میں آئی ہے ملک کو بحرانوں کے سواکچھ نہیں دیا ‘پوری عوام جانتی ہے کہ (ن) لیگ کے موجودہ دور حکومت میں جتنی کر پشن اور لوٹ مار ہو رہی ہے اس سے قومی خزانہ خالی ہو رہا ہے مگر حکمران ہر وقت گورننس کے نعرے لگاکر قوم کو بے وقوف بنانے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن وہ قوم کو کسی صورت بے وقوف نہیں بنا سکتے ۔

(جاری ہے)

کارکنوں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے فائزہ ملک نے کہا کہ میرٹ کا نعرہ لگانیوالے حکمرانوں نے اگر کسی قسم کی کر پشن نہیں تو کی نیب کی پنجاب میں کاروائیوں پر انکو غصہ کیوں آتا ہے ؟۔ انہوں نے کہا کہ کر پشن کا حساب ہو گا تو تب ہی پنجاب میں ترقی اور خوشخالی بھی آسکے گی ابھی تک حکمرانوں نے غیر ضروری منصوبوں کے ذریعے پنجاب کو کنگال کر دیا ہے او ر عوام پر ہر روز قر ضوں کا نیا بوجھ ڈالا جا رہا ہے جس سے حکمرانوں کی ناکامیوں کی تصدیق ہو رہی ہے ۔