لاہور میں پی ایچ اے کی جانب سے جشن بہاراں کینال میلہ سچ گیا
بدھ 16 مارچ 2016 14:58
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 مارچ۔2016ء)ہپی ایچ اے کی جانب سے جشن بہاراں کے سلسلے میں لاہور ہربنس پورہ سے ڈیال ہاوٴس تک کینال میلہ سج گیا،کینال میلے کا افتتاح پارلیمانی سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے کیاٹریفک کے پریشر کو مد نظر رکھتے ہوئے کینال میلے کی جگہ تبدیل کی گئی ہے۔ پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کی جانب سے جشن بہاراں کے سلسلے میں ہربنس پورہ سے ڈیال ہاوٴس تک نہرکو سجا دیا گیا ہے۔
کینال میلے کا افتتاح پارلیمانی سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے کیا۔ خواجہ عمران نذیر نے ریموٹ کے ذریعے لائیٹس آن کیں تو نہر بقعہ نور بن گئی۔ اس موقع پر خواجہ عمران نذیر کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے مال روڈ اور جیل روڈ کے درمیان نہر کو سجایا جاتا تھا جس سے ٹریفک جام کے مسائل پیدا ہوتے تھے۔(جاری ہے)
کینال میلے کو دیکھنے کے لیے خواتین ، بچوں اور بڑوں کی کثیر تعداد ہربنس پورہ پہنچی جن میں زیادہ تر ملحقہ آبادیوں کے لوگ شامل تھے۔
شہریوں کا کہنا تھا کہ پی ایچ اے کا ہربنس پورہ نہر پر میلہ سجانا بہت اچھا فیصلہ ہے۔ بچے بھی بڑی تعداد میں اپنے والدین کے ساتھ کینال میلہ سے لطف اندوزہونیوالوں میں شامل تھے جنہوں نے اپنی خوشی کا اظہار کیا۔کینال میلے کے موقع پرنہ صرف درختوں کوسجایا گیا ہے بلکہ نہر میں مزار قائد ، بادشاہی مسجد ، شاہی قلعہ ، گاوٴں کے مناظر ، اور پھولوں کے ماڈلز چھوڑے گئے ہیں جن پر لگے رنگ برنگے برقی قمقمے خوبصورت نظارہ پیش کر رہے ہیں۔مزید قومی خبریں
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
عوام بے خوابی سے بچنے کیلئے چائے کا بائیکاٹ کریں،عبد الرحیم جانو
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
پرائیویٹ اسکیم کے تحت حجاج اکرام کی بکنگ تاحال جاری ہے ختم نہیں ہوئی،طاہر محمود اشرفی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.