جہانایاں میں پولیس و ایلیٹ فورس اور خفیہ اداروں کا مشترکہ سرچ آپریشن،3 افراد گرفتار

بدھ 16 مارچ 2016 14:58

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 مارچ۔2016ء) جہانیاں کے نواحی گاؤں 114دس آر میں سی ٹی ڈی ٹی ،پولیس و ایلیٹ فورس اور خفیہ اداروں کا مشترکہ سرچ آپریشن،بیسیوں گھروں کی سرچنگ ، مشکوک افراد کی خصوصی چیکنگ کی گئی ،بھاری مقدار میں شراب برآمد ، تین افراد میں حراست میں لے لیے گئے۔تفصیل کے مطابق ڈی پی او خانیوال جہانذیب نذیر خان کی خصوصی ہدایات پر نواحی گاؤں چک نمبر114دس آر میں اچانک سرچ آپریشن شروع کیا گیا اس دوران بیسیوں گھروں کی سرچنگ کی گئی متعدد مشکوک افراد کی شناخت عمل میں لائی گئی ۔

(جاری ہے)

دوران سرچ آپریشن پولیس نے ایک گھر سے بھاری مقدار میں دیسی شراب بھی برآمد کر لی جبکہ قادر بخش،عامر اور سلیمان نامی تین افراد کو تحویل میں لیا گیا ۔اس موقع پر انچارج تھانہ جہانیاں نجف عباس سیال ،انچارج تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد مرزا حسین عباس ،سب انسپکٹر اعجاز حسین ،انچارج ایلیٹ فورس جہانیاں وسیم ریاض مغل ،چوہدری ارشد گجر ،خالد محمود بھٹی،محمد عارف سعید ،چوہدری عابد سنگھیڑا ،توقیر احمد ،محمد سلیمان سمیت دیگر بھی موجود تھے سرچ آپریشن میں جہانیاں ،ٹھٹھہ صادق آباد تھانوں کی پولیس ،ایلیٹ فورس ،ریزرو پولیس،سی ٹی ڈی،سپیشل برانچ اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے حصہ لیا ۔