ریلوے اپنے وسائل پر کراچی سٹی اسٹیشن اپ گریڈ کریگا، وزیر ریلوے

بدھ 16 مارچ 2016 15:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 مارچ۔2016ء) وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ریلوے اپنے وسائل پر کراچی سٹی اسٹیشن اپ گریڈ کریگا اب تک4 ٹرینوں کواپ گریڈ کر چکے ہیں۔ آمدنی میں اضافے کاہدف 35 ارب روپے تک ہوچکا ہے۔

(جاری ہے)

خواجہ سعد رفیق نے وقفہ سوالات میں جواب دیتے ہوئے بتایا کہ11 ریلوے اسٹیشن اپ گریڈ کیے جا رہے ہیں، نارووال، ساہیوال اوراوکاڑہ پر کام شروع ہو گیا ہے جبکہ بہاولپوراسٹیشن کوبھی جلد اپ گریڈ کیاجائے گا۔وفاقی وزیر ریلوے نے مزید کہا کہ اب تک4 ٹرینوں کواپ گریڈ کر چکے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ریلوے کے ملازم ہڑتال نہیں کرتے۔

متعلقہ عنوان :