غیر ملکی سرمایہ کاروں کی عدم دلچسپی

آٹھ ماہ کے دوران بیرونی سرمایہ کاری میں باون فیصد سے زائد کمی

بدھ 16 مارچ 2016 15:08

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 مارچ۔2016ء)غیرملکی سرمایہ کاروں کی عدم دلچسپی کے باعث آٹھ ماہ کے دوران بیرونی سرمایہ کاری میں باون فیصد سے زائد کمی ہوئی، چینی کمپنیوں کی سرمایہ کاری بڑھ گئی، امریکا اور سعودی عرب نے سرمایہ نکال لیا۔توانائی بحران، انفرااسٹراکچر کی کمی اور امن و امان کی خراب صورتحال کے باعث غیرملکی سرمایہ کاروں نے پاکستان میں سرمایہ کاری سے ہاتھ کھینچ لیا، اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال آٹھ ماہ میں بیرونی سرمایہ کاری کا حجم صرف اٹھاسی کروڑ باون لاکھ ڈالر رہ گیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ سال اس دوران بیرونی سرمایہ کاری کی مالیت ایک ارب چھیاسی کروڑ ڈالر تھی۔ اس دوران چینی کمپنیوں نے چوالیس کروڑ اٹہتر لاکھ ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری کی، جبکہ امریکا نے اکیس کروڑ اٹھارہ لاکھ اور سعودی عرب نے آٹھ کروڑ چون لاکھ ڈالر نکال لئے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی دوہزار پندرہ سے فروری دوہزار سولہ کے دوران براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں ساڑھے چار فیصد اضافہ ہوا، اور اس کی مالیت پچہتر کروڑ ڈالر رہی، اس دوران اسٹاک مارکیٹس میں سینتالیس کروڑ ستانوے لاکھ ڈالر سرمایہ کاری کی گئی۔