لاہور‘مختلف واقعات میں خاتون اور دو بھائیوں سمیت 4افراد کو قتل کر دیا گیا ،اشتہاری ملزم نے مبینہ طو رپر تھانے میں خود کشی کر لی
بدھ 16 مارچ 2016 15:08
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 مارچ۔2016ء) لاہور میں مختلف واقعات میں خاتون اور دو بھائیوں سمیت 4افراد کو قتل کر دیا گیا ، برکی ہڈیارہ میں سابق اے ایس آئی نے دیرینہ دشمنی پر فائرنگ کر کے دو بھائیوں کو موت کے گھاٹ اتار ا، شاہدرہ ٹاؤن میں پسند کی شادی کرنے پر باپ نے گلا دبا کر بیٹی کو قتل کیا،اشتہاری ملزم نے مبینہ طور پر پولیس کی حراست میں خود کشی کر لی جبکہ تھانہ جنوبی چھاؤنی کی حدود میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے 12سالہ لڑکے ناصر کو قتل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق برکی ہڈیارہ کے علاقے میں سابق اے ایس آئی شہباز نے فائرنگ کر کے مخالف گروپ کے دو افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا اورخود موقع سے فرار ہو گیا ۔فائرنگ کے نتیجے میں نعمان اور اس کا بھائی صفدر موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ۔(جاری ہے)
اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جس نے دونوں لاشوں کو پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے ۔
فائرنگ کے واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس کی فضا پھیل گئی ۔لاہور کے علاقے شاہدرہ ٹاؤن میں پسند کی شادی کرنے والی 23سالہ نوجوان لڑکی مہوش کو اس کے والد نے گلہ دبا کرقتل کردیا۔پولیس نے ملزم شیر علی کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ اس کی بیٹی نے اپنی مرضی سے طلعت نامی نوجوان سے شادی کرلی تھی۔ ملزم کے بیان کے اس نے بہانے سے اپنی بیٹی کو گھر بلایا اور صبح کے وقت سوتے ہوئے گلہ دبا کر اسے قتل کردیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس کی نفری موقع پر پہنچی اور ملزم کو گرفتار کر لیا ۔تھانہ شاہدرہ پولیس نے مقتولہ کے شوہر طلعت کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیاہے جبکہ لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا۔ دوسری جانب تھانہ جنوبی چھاؤنی کی حدود میں فائرنگ سے 12سالہ لڑکاجاں بحق ہو گیا ۔ پولیس کے مطابق نشاط کالونی کا رہائشی 12سالہ ناصر اسپیئر پارٹس کی دکان پر کام کرتا تھا کہ قاضی چوک کے قریب نامعلوم افراد نے ناصر کے سر پر گولی مار دی جس کے باعث وہ شدید زخمی ہو گیا۔ اہل علاقہ نے 1122کی مدد سے ناصر کو سروسز ہسپتال منتقل کیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی جاں بحق ہو گیا۔ پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کیلئے میو ہسپتال کے مردہ خانے منتقل کردی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جائے حادثہ سے شواہد اکٹھے کر لئے گئے ہیں اور بازار میں دکانوں کے باہر لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا ۔تھانہ نواں کوٹ میں اشتہاری ملزم نے مبینہ طور پر خود کشی کر لی ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اشتہاری ملزم 25سالہ علی حسن کو آپریشن ونگ نے گرفتار کیا تھا جسے ابھی حوالات میں بند نہیں کیا گیا اوربلکہ کمرے میں بٹھایا گیا تھا ۔ پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ملزم نے اپنی ہی پستول سے خود کو گولی مار کر خود کشی کر لی ۔ تفتیشی ٹیم نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے لاش پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دی ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
دبئی میں مقیم پاکستانیوں کے لیے پاکستان قونصل خانہ دبئی کا بڑا اعلان
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق
-
موسم گرما کی مناسبت سے اسکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان
-
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
-
خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی
-
شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں،انہیں پارٹی میں بیٹھ کر اپنی بات کرنی چاہیئے
-
وفاقی وزیر نجکاری سے ترک سفیر کی ملاقات، ملکی وعالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیرخزانہ کی مشرق وسطی و شمالی افریقہ کے وزراء و گورنرز کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات میں شرکت
-
صدر مملکت سے ترک سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے پر زور
-
موسمیاتی خطرات سے نمٹنے کے لئے زیادہ فعال اور ذمہ دارانہ عالمگیر مالیاتی تحفظ کا نظام ضروری ہے، وزیرخزانہ محمداورنگزیب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.