فن لینڈ سمیت پوری دنیا میں پاکستان کا سوفٹ امیج بہتر کرینگے‘ چودھری پرویزالٰہی

بدھ 16 مارچ 2016 15:09

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 مارچ۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی سے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ڈویلپمنٹ امیج آف پاکستان ابراڈ اور فن لینڈ ڈیزائن کو کے وفد نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

وفد میں ڈیزائن کو کی سی ای او ثنال النہ کوساری ، ارشد فاروق جنرل سیکرٹری ڈی آئی پی اے اور پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ آرکیالوجی کی نمائندہ شاہ بانو شامل تھیں۔

چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ فن لینڈ اور دوسرے ممالک میں پاکستان کا سوفٹ امیج بہتر کرنے میں ہم آپ کی مدد کریں گے۔ وفد نے چودھری پرویزالٰہی سے درخواست کی کہ آپ پاکستان میں ڈی آئی پی اے کی سرپرستی کریں جسے انہوں نے قبول کر لیا۔ ڈی آئی پی اے اور ڈیزائن کو جلد ہی لاہور میں فن لینڈ اور پاکستان میں سوفٹ امیج، ثقافت اور رابطے بڑھانے کیلئے ایک سیمینار منعقد کرائیں گے۔

متعلقہ عنوان :