ملک میں جاری حالیہ صدارتی مہم سے بیرون ملک امریکا کی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے ‘امریکی صدر
بدھ 16 مارچ 2016 15:19
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 مارچ۔2016ء) امریکی صدر براک اوباما نے خبردار کیا ہے کہ ملک میں جاری حالیہ صدارتی مہم سے بیرون ملک امریکا کی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے۔
(جاری ہے)
خبر غیر ملکی میڈیا کے مطابق قانون سازوں کے ایک گروپ سے بات کرتے ہوئے صدر اوباما نے صدارتی انتخاب کیلئے جاری سخت مہم کو فحش اور متنازع بیان بیازی قرار دیا اور کہا کہ اس طرح نہ صرف اْن کے دورِ صدارت کے دوران حاصل ہونے والے فوائد خطرے میں پڑ جائیں گے بلکہ اس سے امریکا کی ساکھ بھی متاثر ہوگی۔
براک اوباما نے کہاکہ ہم نے خواتین اور اقلیتوں کے حوالے سے فحش اور متنازع بیانات سنے ہیں۔انھوں نے سوال کیاکہ اس کا تعلق امریکی برانڈ (تشخص) سے بھی ہے؟ پوری دنیا میں ہمارا کیا تاثر جارہا ہے؟براک اوباما نے ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی مہم اور متنازع بیانات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ ہم (امریکی) جو کچھ کہتے ہیں اور جو کچھ کرتے ہیں، دنیا اْس پر توجہ دیتی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
چین، 41 ویں وائی فانگ بین الاقوامی پتنگ میلے کا آغاز، آسمان رنگین پتنگوں سے بھر گیا
-
ایلون مسک نے بھارت کا دورہ ملتوی کردیا
-
متحدہ عرب امارات میں بارش کے باعث اموات کی تعداد بڑھ کر4 ہوگئی
-
اسرائیل میں نیتن یاہو کے خلاف بھرپور مظاہرے
-
سابق امریکی صدرٹرمپ کے خلاف کیس وِچ ہنٹ قرار
-
مشرق وسطی میں انتقام کے چکر کو روکنے کا وقت آگیا ہے ، اقوام متحدہ
-
اصفہان کی سیٹلائٹ تصاویر سے نقصان واضح نہیں، امریکی میڈیا
-
پانڈا ڈپلومیسی، چین 2 پانڈا امریکا بھیجے گا
-
امریکہ رفح میں اسرائیلی فوجی آپریشن کی حمایت نہیں کر سکتا، بلنکن
-
روس کا سپرسونک بمبار طیارہ گر کر تباہ
-
ٹرمپ کیخلاف عدالتی کارروائی، ایک شخص کی عدالت کے باہر خود سوزی
-
وائٹ ہائوس کا ایران پر اسرائیلی حملے پر تبصرے سے گریز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.