ملک میں جاری حالیہ صدارتی مہم سے بیرون ملک امریکا کی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے ‘امریکی صدر

بدھ 16 مارچ 2016 15:19

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 مارچ۔2016ء) امریکی صدر براک اوباما نے خبردار کیا ہے کہ ملک میں جاری حالیہ صدارتی مہم سے بیرون ملک امریکا کی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے۔

(جاری ہے)

خبر غیر ملکی میڈیا کے مطابق قانون سازوں کے ایک گروپ سے بات کرتے ہوئے صدر اوباما نے صدارتی انتخاب کیلئے جاری سخت مہم کو فحش اور متنازع بیان بیازی قرار دیا اور کہا کہ اس طرح نہ صرف اْن کے دورِ صدارت کے دوران حاصل ہونے والے فوائد خطرے میں پڑ جائیں گے بلکہ اس سے امریکا کی ساکھ بھی متاثر ہوگی۔

براک اوباما نے کہاکہ ہم نے خواتین اور اقلیتوں کے حوالے سے فحش اور متنازع بیانات سنے ہیں۔انھوں نے سوال کیاکہ اس کا تعلق امریکی برانڈ (تشخص) سے بھی ہے؟ پوری دنیا میں ہمارا کیا تاثر جارہا ہے؟براک اوباما نے ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی مہم اور متنازع بیانات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ ہم (امریکی) جو کچھ کہتے ہیں اور جو کچھ کرتے ہیں، دنیا اْس پر توجہ دیتی ہے۔

متعلقہ عنوان :