یورپی کونسل کے صدر ڈونالڈ ٹسک 17 مارچ کو ترکی کا دورہ کریں گے

بدھ 16 مارچ 2016 15:19

برسلز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 مارچ۔2016ء) یورپی کونسل کے صدر ڈونالڈ ٹسک 17 مارچ کو ترکی کا دورہ کریں گے ۔ یورپی یونین کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ ڈونالڈ ٹسک 17 مارچ کو ترکی کا دورہ کریں گے جس میں برسلز میں منعقد ہونے والے ترکی۔

(جاری ہے)

یورپی یونین اجلاس میں شامی مہاجرین کے بحران کے بارے میں موضوع پر تفصیلی بات چیت کی جا ئے گی۔ ٹسک دورہ ترکی سے قبل جنوبی قبرص کا دورہ کریں گے جس کے دوران وہ اس موضوع پر قبرصی لیڈر کوحمایت کیلئے راضی کرنے کی کوشش کریں گے۔

متعلقہ عنوان :