ننگ بو سٹی کے میئر کیخلاف پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر تحقیقات کا آغاز

بدھ 16 مارچ 2016 15:28

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 مارچ۔2016ء) مشرقی چین کے صوبے ژی جیانگ کے شہر ننگ بو کے میئر کے خلاف پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر تحقیقات شروع کر دی گئیں ہیں ۔

(جاری ہے)

میئر لوزی یو چین کی کمیونسٹ پارٹی ننگ بو میونسپل کمیٹی کے ڈپٹی سیکرٹری بھی ہیں ان پر الزام ہے کہ انہوں نے پارٹی کے ڈسپلن کی مسلسل خلاف ورزی کی جس پر سینٹرل کمیشن برائے ڈسپلن انسپیکشن نے ان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ۔