ضروری اورناگزیرمرمت کے باعث بجلی بندرہے گی

بدھ 16 مارچ 2016 16:14

پشاور۔16 مارچ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 مارچ۔2016ء ) 132 کے وی پشاوریونیورسٹی گرڈ سٹیشن سے بجلی کی فراہمی 20 اور 26 مارچ صبح 9بجے سے دوپہر3 بجے تک بندرہے گی جس کی وجہ سے گیارہ کے وی کینال ٹاؤن,ایگریکلچر,ناصرباغ,انجینئرنگ یونیورسٹی,یونیورسٹی کیمپس فیڈرز کے صارفین متاثرہوں گے․ 132 کے وی شاہی باغ گرڈ سٹیشن سے بجلی کی فراہمی 19 اور25 مارچ صبح 8بجے سے دوپہر1 بجے تک بندرہے گی جس کی وجہ سے گیارہ کے وی عیدگاہ,چارسدہ روڈ,لطیف آباد,شاہی باغ فیڈرز کے صارفین متاثرہوں گے․ 220 کے وی مردان گرڈ سٹیشن سے بجلی کی فراہمی17 مارچ صبح 9بجے سے شام 4 بجے تک بندرہے گی جس کی وجہ سے گیارہ کے وی بنک روڈ,چارسدہ روڈ,سٹی ٹو,عیدگاہ,پی آرسی,رورل 1,شیخ ملتون فیڈرز پر اضافی لوڈشیڈنگ کی جائے گی․ 132 کے وی خوازہ خیلہ گرڈ سٹیشن سے بجلی کی فراہمی17,18,19,22 مارچ صبح 8بجے سے دوپہر3 بجے تک بندرہے گی جس کی وجہ سے گیارہ کے وی شانگلہ,چارباغ,چارباغ ایکسپریس,خوازہ خیلہ,مٹہ 2,شاور اور چووپریل فیڈرز کے صارفین متاثرہوں گے․ 132 کے وی صوابی گرڈ سٹیشن سے بجلی کی فراہمی 17,19,21,22 مارچ صبح 8بجے سے دوپہر2 بجے تک بندرہے گی جس کی وجہ سے گیارہ کے وی منصب دار,کرنل شیرخان,چارباغ,پلوڈھنڈ,طوطالئی,نواں کلی فیڈرز کے صارفین متاثرہوں گے․ 132 کے وی چکدرہ گرڈ سٹیشن سے بجلی کی فراہمی17,18,20,21,22 مارچ صبح 8بجے سے دوپہر2 بجے تک بندرہے گی جس کی وجہ سے گیارہ کے وی بادوان,بٹ خیلہ,اوچ,تھانہ,جلالہ,پی آئی ڈی سی,بٹ خیلہ ایکسیرس,حصاربابا,الہ ڈھنڈ,ظفرپارک,خان پور,اسبند,چکدرہ فیڈرز کے صارفین متاثرہوں گے۔

متعلقہ عنوان :