بجلی چوری کے خلاف پسکو سرویلینس ٹیم کی صوبے کے مختلف مقامات پر کاروائی

بدھ 16 مارچ 2016 16:16

پشاور۔16 مارچ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 مارچ۔2016ء ) چیف ایگزیکٹیوپسکو انوارالحق یوسف زئی کی ہدایت پر بجلی کے ناجائز استعمال اور ڈائریکٹ کنڈوں کے خلاف صوبہ بھرمیں پسکو کی جاری بھرپور کے دوران پسکوسرویلینس ٹیم واپڈا ہاؤس پشاور کی ٹیم نے پسکو لنڈی ارباب سب ڈویژن کے علاقے پشتخرہ چوک میں 10 عدد میٹروں کو پکڑلیا جو کہ مختلف طریقوں سے بجلی چوری کررہے تھے اس کے علاوہ ڈگر1 ,ڈگر2 سب ڈویژنز کے علاقوں میں 15 عدد ڈائریکٹ کنکشنزپکڑلئے جبکہ کرک میں چھاپے کے دوران 15 ڈائریکٹ کنکشنز پکڑ لئے جن میں چارعدد ہوٹل,دو ٹیوب ویلزاور9 کمرشل کنکشنز شامل ہیں․اسی طرح بجلی چوری کے خلاف مہم میں اربن 2 سب ڈویژن کالج ٹاؤن کے علاقے میں چھاپے کے دوران 18 کمرشل کنکشنز پکڑلئے جو کہ مختلف طریقوں سے بجلی چوری کررہے تھے․ان میٹرز کو تبدیل کرکے لیبارٹری بھیج دیا گیا ہے․اسی طرح قصہ خوانی اور شاہی باغ سب ڈویژن کے علاقوں میں چیکنگ کے دوران 15 کمرشل کنکشنز کو پکڑلیا ہے جن سے بجلی چوری کی جارہی تھی․بجلی چوری کے خلاف مہم میں کینٹ سب ڈویژن بنوں اوراربن سب ڈویژن بنوں میں پسکوسرویلنس ٹیم کے چھاپے کے دوران 49 کمرشل کنکشنز پکڑے ہیں جو کہ مختلف طریقوں سے بجلی چوری کررہے تھے اس کے علاوہ صوابی 1 سب ڈویژن میں چھاپے کے دوران 12 کمرشل کنکشنز پکڑے ہیں جن سے مختلف طریقوں سے بجلی چوری کی جارہی تھی․پسکو کی ٹیمیں بجلی کے ناجائز استعمال کرنے والوں کے خلاف کاروائی کررہی ہیں․ بجلی کا ناجائز استعمال کرنے والے صارفین سے ان کے اپنے مفاد میں التماس ہے کہ وہ کنڈے فوری طورپر ہٹائیں اوربجلی کا ناجائز استعمال روک دیں ورنہ ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :