قومی اسمبلی ، مشتر کہ اجلاس بلانے کی تحریک حکومتی درخواست پر پھر 2دن کیلئے موخر

بدھ 16 مارچ 2016 16:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 مارچ۔2016ء) قومی اسمبلی میں پی آئی اے کو کارپوریشن سے پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی بنانے کے ترمیمی بل کی منظوری کیلئے مشتر کہ اجلاس بلانے کی تحریک حکومت کی درخواست پر دوسری مرتبہ 2دن کیلئے موخر کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق بدھ کو قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی سپیکر مر تضیٰ جاوید عباسی کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا۔

اجلاس میں وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب نے ایجنڈے میں شامل سینیٹ کی جانب سے پاکستان انٹر نیشنل اےئر لائن (تبدیلی)بل 2016پر غور وخوض اور منظوری کیلئے سینیٹ اور قومی اسمبلی کا مشترکہ اجلاس بلانے کی تحریک 2دن مزید موخر کر نے کی درخواست کر تے ہوئے کہا کہ حکومت بل کی منظوری کیلئے اپوزیشن کے ساتھ مشاورت کر رہی ہے تاکہ بل کو اتفاق رائے سے منظور کرا یا جا سکے ،اسلئے اس تحریک کو مزید 2دن کیلئے موخر کیا جائے۔

(جاری ہے)

جس پر ڈپٹی سپیکر مر تضیٰ جاوید عباسی نے پاکستان انٹر نیشنل اےئر لائن (تبدیلی)بل 2016پر غور وخوض اور منظوری کیلئے تحریک کو مزید 2دن کیلئے موخر کر دیا۔واضح رہے کہ اس سے قبل 14مارچ بروز پیر کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں مذکورہ بل کی منظوری کیلئے دونوں ایوانوں کا اجلاس بلانے کی تحریک اپوزیشن کی جانب سے شدید احتجاج کی وجہ سے سپیکر آیاز صادق نے 2دن کیلئے موخر کی تھی

متعلقہ عنوان :