نیشنل ایکشن پلان پر سختی سے عمل درآمد کی ضرورت،پشاور میں دہشت گردی کا واقعہ افسوسناک ہے، شاہ محمود قریشی
بدھ 16 مارچ 2016 16:16
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 مارچ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پشاور میں دہشت گردی کا واقعہ افسوسناک ہے‘ نیشنل ایکشن پلان پر سختی سے عمل درآمد کی ضرورت ہے‘ دہشت گردی کے خلاف فوج اور پولیس کے جوان قربانیاں دے رہے ہیں‘ عجلت میں قانون سازی کا نقصان ہوگا‘ مذہبی جماعتیں کبھی دھمکیاں دیتی ہیں کبھی منحرف ہوجاتی ہیں‘ خواتین کے قانون کے حوالے سے مولانا فضل الرحمن نے ایک بھائی کو مورد الزام ٹھہرایا ہے اور ایک کو بری الذمہ۔
بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پشاور کا واقعہ افسوسناک ہے قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا پاکستان کو دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے قومی یک جہتی کی ضرورت ہے۔(جاری ہے)
نیشنل ایکشن پلان پر سختی سے عمل درآمد کی ضرورت ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فوج اور پولیس کے جوان جانوں کا نذرانہ پیش کررہے ہیں۔
تحریک نسواں بل پر پنجاب حکومت نے بڑا کام دکھایا ہے ۔ عجلت میں قانون سازی کی جائے گی تو اس کا نقصان ہوگا۔ مولانا فضل الرحمن کا احترام کرتا ہوں وہ مشرف‘ پیپلز پارٹی اور اب مسلم لیگ(ن) کی حکومت کا حصہ ہیں ۔مذہبی جماعتیں کبھی دھمکیاں دیتی ہیں کبھی منحرف ہوجاتی ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے کروڑوں عوام کی خواہشات پاکستان کی کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہیں ۔ مولانا فضل الرحمن حکومت کے حلیف ہیں ۔تحفظ خواتین قانون کے حوالے سے ایک بھائی کو مورد الزام ٹھہرایا ہے اور ایک کو بری الزامہ قرار دیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جوڈیشل عدالت نے محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے
-
غزہ پالیسی: امریکی محکمہ خارجہ کی ایک ترجمان مستعفٰی
-
نادرا کی جانب سے 3 کروڑ اسمارٹ کارڈز کی خریداری میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
-
اسٹیٹ بینک کی مارکیٹ سے ریکارڈ 4.2 ارب ڈالر کی خریداری
-
ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی،آرمی چیف
-
سینیٹر شبلی فراز نے حکومت سے بات چیت کیلئے مشروط آمادگی ظاہر کر دی
-
پرانی قومی شاہراہ کی مرمت کاکام دسمبر تک مکمل ہوگا، سکھرحیدرآباموٹرویترجیحی منصوبہ ہے،علیم خان
-
پارلیمنٹ کو سنجیدہ لیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردار ایاز صادق
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا، وزیر اعظم
-
وزیر داخلہ محسن نقوی نے 3ماہ میں اسلام آباد کے تھانوں کی صورتحال بہتر کرنے کا اعلان کر دیا
-
کانگو میں پاکستانی امن دستے 20 سال بعد واپس جا رہے ہیں، اقوام متحدہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.