ورلڈ ٹی ٹونٹی، پاکستان نے بنگلہ دیش کوجیت کے لیے 202رنز کا ہدف دیدیا

بدھ 16 مارچ 2016 16:18

ورلڈ ٹی ٹونٹی، پاکستان نے بنگلہ دیش کوجیت کے لیے 202رنز کا ہدف دیدیا

کولکتہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔16مارچ2016ء ) ورلڈ ٹی ٹونٹی کے مین راؤنڈ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو جیت کے لیے 202رنز کا ہدف دے دیا ہے ۔ ایڈن گارڈنز، کولکتہ میں جاری میچ میں پاکستانی اوپنرز نے ٹیم کو 26رنز کا آغاز فراہم کیا ۔شرجیل خان18رنز بناکر پوویلین لوٹے۔

(جاری ہے)

محمد حفیظ نے احمد شہزاد کیساتھ ملکر دوسری وکٹ کے لیے 96رنز جوڑے ، شہزاد 52رنز بنا کر پوویلین لوٹے جبکہ احمد شہزاد بھی 64رنز بنا ک آؤٹ ہوئے ۔اس موقع پر شاہد آفریدی نے بنگالی باؤلرز پر لاٹھی چارج کرتے ہوئے 19گیندو ں پر 49رنز بنا کر پاکستان کا سکور 201تک پہنچانے میں اہم کردا ر ادا کیا ۔ بنگلہ دیش کیلئے عرفات اور سنی نے 2،2جبکہ صابر نے ایک کھلاڑی آؤٹ کیا ۔