لاہور ہائیکورٹ ‘ چیئرمین ایچ ای سی تقرری کیخلاف درخواست پر حکومت سے 15روز میں جواب طلب
بدھ 16 مارچ 2016 16:18
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 مارچ۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے مختار احمد کی بطور چیئرمین ایچ ای سی تقرری کیخلاف دائردرخواست پر وفاقی حکومت اور اسٹیبلشمنٹ سیکرٹری سے 15روز میں جواب طلب کر لیا۔
(جاری ہے)
بدھ کے روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے کیس کی سماعت شروع کی تو عدالت کے رو برو درخواست گزار منیر احمد کے وکیل اظہر صدیق نے موقف اختیار کیا کہ وفاقی حکومت نے میرٹ سے ہٹ کر مختار احمد کی چیئرمین ایچ ای سی تعیناتی کی جبکہ اس عہدہ کے لیے نہ تو اخبار اشتہار جاری کیا گیا اور نہ ہی قواعد و ضوابط کے تقاضے پورے کیے گئے ۔
درخواست گزار کی جانب سے مزید موقف اختیار کیا گیا کہ مختار چیئرمین ایچ ای سی کے عہدے کے اہل بھی نہیں ہیں۔ لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ مختار احمد کی بطور چیئرمین ایچ ای سی تقرری کلعدم قرار دے۔ عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد وفاقی حکومت اور سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ سے 15روز میں جواب طلب کر لیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیرخارجہ اسحاق ڈارنے دائرکردہ درخواست میں بائیومیٹرک تصدیق کرادی
-
جب گندم کی قلت ہوگی تو پھر روٹی 16 کی بجائے 30 روپے سے اوپر جائے گی
-
سپیکرایازصادق سے سعودی سفیر کی ملاقات ،تعلقات کو مزید وسعت دینے کا اعادہ
-
غزہ سے متعلق اصولی موقف پر پاکستان کو سراہتے ہیں، ایرانی صدرابراہیم رئیسی
-
آئی ٹی برآمدات میں 339 ملین ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
-
ملک میں آئین قانون معطل ہو تو پھر ملک میں غیرملکی سرمایہ کاری کیسے آسکتی ہے؟
-
سکیورٹی،اندرونی اورعلاقائی مسائل چیلنجزہیں، یوسف رضا گیلانی
-
ایران کے ساتھ تعلقات امریکا کا نہیں ہمارا معاملہ ہے، ملیحہ لودھی
-
تحریک انصاف کا بشری بی بی کی بگڑتی صحت پر اظہار تشویش
-
بشری بی بی فٹ قرار، تازہ ترین رپورٹ اعلی حکام کو بھجوا دی گئی
-
ازبکستان، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین شراکت داری کا اہم معاہدہ
-
غزہ کے ہسپتالوں میں ہلاکتیں، اقوام متحدہ کا تفتیش کا مطالبہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.