نیب سرگرمیوں پر وزراء کا نواز شریف کا دفاع عوام کیلئے تشویش کا باعث ہے،ڈاکٹر نوشین

بدھ 16 مارچ 2016 16:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 مارچ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ نیب کی سرگر میاں دیکھتے ہوئے وفاقی وزراء کا نواز شریف کا دفاع عوام کے لئے تشویش کا باعث ہے مسلم لیگ ن اگر اتنی پارسا ہے تو گھبراہٹ کس بات کی ہے مسلم لیگ ن اتنا جھوٹ بولے جتناعوام برداشت کرلیں ، ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے مسلم لیگ ن پریشان ہے اس لئے پاکستان تحریک انصاف کو ہدف بنائے ہوئے ہے، پاکستان تحریک انصاف مسلم لیگ ن کے لئے خطرہ بنی ہوئی ہے ،ہماری جماعت نے ہمیشہ حقیقت پسندانہ موقف اختیار کیا ہے اور عوام کو حقائق سے آگاہ کیا ہے ،انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن جھوٹ کا سہارا لیتی رہی ہے ،پاکستان مسلم لیگ ن نے ہمیشہ جھوٹ کے سہارے ہی حکومت چلائی ہے مگر اب اس جماعت کے قائدین بے نقاب ہوچکے ہیں ،اب عوام مسلم لیگ ن کوووٹ نہیں دیں گے ،اس جماعت نے قوم سے کیا گیا ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا ،مسلم لیگ ن کی اصلیت عوام جان چکے ہیں یہ جماعت اب پنجاب میں بھی حکومت نہیں بنا سکے گی۔