کراچی ایکسپو سینٹر میں تین روزہ 3پی پاکستان12ویں انٹر نیشنل پلاسٹک ،پرنٹنگ ،پیکیجنگ اور فوڈ ایکوپمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی نمائش کا باقائدہ افتتاح
نمائش کے انعقاد سے پلاسٹک ،پرنٹنگ ،پیکیجنگ اور فوڈ ایکوپمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی کے شعبے میں انقلابی تبدیلیاں آئیں گی، ایس ایم منیر
بدھ 16 مارچ 2016 17:09
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 مارچ۔2016ء) کراچی ایکسپو سینٹر میں تین روزہ 3پی پاکستان12ویں انٹر نیشنل پلاسٹک ،پرنٹنگ ،پیکیجنگ اور فوڈ ایکوپمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی نمائش کا باقائدہ افتتاح ہو گیا،نمائش17مارچ تک جاری رہے گی ۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفسیر ایس ایم منیر نے کہا کہ اس نمائش کے انعقاد سے پلاسٹک ،پرنٹنگ ،پیکیجنگ اور فوڈ ایکوپمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی کے شعبے میں انقلابی تبدیلیاں آئیں گی اور یہ اقدام ان شعبوں کی ترقی کا سبب بھی بنے گا ۔
انہوں نے کہا کہ مذکورہ ایونٹ ملک کی معاشی سرگرمیوں میں مثبت اثر ڈالے گی اور اس نمائش میں شرکت کرنے والے ملکی و غیر ملکی نمائش کنندگان میں بھروسہ اور اعتماد کی فضا کو قائم ہو گی۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ میں اس طرز پر منعقدہ ہونیوالی نمائش کی حمایت کرتا ہوں اور میں سمجھتا ہوں کہ یہ نمائش اس انڈسٹری کا مستقبل ہے ۔اس موقع پر فیکٹ ایگزبیوشن کے سی ای او ایم سلیم خان بھی موجود تھے جبکہ نمائش میں ایف پی سی سی آئی کے سینئر نائب صدر خالد تواب نے بھی شرکت کی ۔
بعد ازاں ٹی ڈیپ کے چیف ایگزیکٹو آفسیر ایس ایم منیر نے تمام اسٹالوں کا دورہ کیا اور نمائش کندگان سے ملاقات کی اور ان کی حوصلہ افزائی کی ۔نمائش میں25ممالک کی250کمپنیز شرکت کر رہی ہیں جس میں آسٹریلیا،چین ،جرمنی ،بھارت ،اٹلی اور تائیوان سمیت دیگر ممالک شامل ہیں ۔ ۔مزید تجارتی خبریں
-
برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی
-
چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا
-
ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی
-
ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی
-
سکریپ کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل گیا
-
کراچی گولڈ بلین ایکس چینج کا سونے کے نرخ جاری کرنے کا اعلان
-
پیاز کی قیمتوں کمی جبکہ چینی قیمتوں اضافہ شروع ہوگیا پیاز کی قیمت 280سے کم ہوکر 140روپے فی کلو ہوگئی
-
لاہور: برائلر گوشت کی قیمت میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ،100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمتیں بڑھنا شروع ہوگئیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.