ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن پاکستان کے تعاون سے ساؤ تھ ایشین میڈیا مینجمنٹ کے زیر اہتمام پاکستان کی پہلی سب سے بڑی انٹرنیشنل ایل پی جی کانفرنس کی تیاریاں مکمل

بدھ 16 مارچ 2016 17:09

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 مارچ۔2016ء) ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن پاکستان کے تعاون سے ساؤ تھ ایشین میڈیا مینجمنٹ کے زیر اہتمام پاکستان کی پہلی سب سے بڑی انٹرنیشنل ایل پی جی کانفرنس کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں ۔کانفرنس آج جمعرات سے لاہورمیں شروع ہو رہی ہے۔ ایل پی جی کانفرنس میں صوبائی وزرا ء ، چےئرمین اوگرا، ممبر گیس ، سرکاری افسران سمیت اہم شخصیات کی شرکت ہو گی۔

ساؤتھ ایشین میڈیا مینجمنٹ کے چےئرمین عرفان کھوکھر کے مطابق ایل پی جی کانفرنس انعقاد کروانے کا مقصدپاکستان کے انرجی بحران کے مسائل ، انڈسٹری کی ترقی اور مسائل کو جلد از جلد حل کروانے کے لیے یکجاں ہونا ہے تاکہ سینیٹ، قومی اسمبلی اور پیٹرولیم ا سٹینڈنگ کمیٹی میں ایل پی جی قرارداد پیش کرنے کیلئے منظورکی جائے۔

(جاری ہے)

ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے تعاون سے سیم کے زیر اہتمام کانفرنس میں ایل پی جی شعبہ سے تعلق رکھنے والے تمام سٹیک ہولڈر شرکت کرینگے۔

ایل پی جی کی مشترکہ قرار داد میں ایل پی جی غیر معیاری ناقص سلنڈرکیخلاف اپریشن تیز کرنیکا بھی مطالبہ کیا جائے گا۔مینیجنگ ڈائریکٹر ارسلا ن کھوکھرکے مطابق ایل پی جی کانفرنس میں پاکستان کے انرجی بحران ، پرائس ریگولیشن ، سلنڈردھماکے، سیفٹی سٹینڈرڈز، ایل پی جی آٹوسٹیشن ، سلنڈر اور ایل پی جی ٹینگ، باوزر مینوفیکچرنگ ، ایل پی جی لوکل ایمپورٹ ، ڈسٹری بیوشن اور انڈسٹریل سیکٹر اور ایل پی جی انڈسٹری کی ترقی کے لیے بریفنگ بھی دی جائے گی۔ # ۔

متعلقہ عنوان :