ایس ای سی پی نے فروری میں چار سو نووے کمپنیاں رجسٹرکیں
فروری کے دوران23 کمپنیوں میں غیر ملکی سرمایہ کاریپاور جنریشن، ایندھن اور توانائی،تجارت، تعمیرات، انفارمیشن ٹیکنالوجی،کمیونیکشن اور رئیل اسٹیٹ ڈیویلپمنٹ کے شعبوں میں کی گئی
بدھ 16 مارچ 2016 17:27
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 مارچ۔2016ء) سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان میں ماہِ فروری میں چار سو نووے کمپنیاں رجسٹر ہوئیں جو کہ گزشتہ سال کے اسی مہینہ کے مقابلے میں سات فیصد زائد ہے۔ فروری کے مہینے میں رجسٹر کی جانے والی کمپنیوں میں نواسی فیصد کمپنیاں پرائیویٹ لمیٹڈ، سات فیصد سنگل ممبر جبکہ باقی چار فیصد کمپنیاں بطور پبلک ان لسٹڈ، نان پرافٹ ایسوسی ایشن اور بین الاقوامی کمپنیاں شامل ہیں۔
اس ماہ سب سے زیادہ کمپنیاں تجارتی شعبے میں رجسٹر ہوئیں جس کی تعداد اڑسٹھ ہے جبکہ خدمات میں تریسٹھ، تعمیراتی شعبے میں پچاس، انفارمیشن ٹیکنالوجی میں سینتالس، سیاحت میں انتالس، پاور جنریشن میں چوبیس، کمیونیکیشن ،فوڈ اینڈ بیوریجز، ایندھن اور توانائی، رئیّل اسٹیٹ ڈیویلپمنٹ میں مساوی طور پر چودہ چودہ کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں۔(جاری ہے)
اس طرح تعلیم کے شعبے میں تیرہ ، کارپوریٹ ایگریکلچر فارمنگ میں بارہ جبکہ ٹیکسٹائل میں گیارہ، انجئینرنگ ، فارماسیوٹیکل اور ٹرانسپورٹ میں مساوی طور پر دس کمپنیوں کی رجسٹریشن حاصل کی۔
مزید پیپر اینڈ بورڈ میں نواور اڑسٹھ کمپنیاں مختلف شعبوں میں رجسٹر ہوئیں ۔اسلام آباد اور لاہور میں پا نچ بین الاقوامی کمپنیوں کو بھی سے رجسٹر کیا گیا ۔فروری کے دوران تئیس کمپنیوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری ہوئی ۔ ان سرمایہ کاروں کا تعلق چین، امریکہ ، برطاینہ، اٹلی، برما، افغانستان اور متحدہ عرب امارات سے ہے جبکہ غیر ملکی سرمایہ کاری پاور جنریشن، ایندھن اور توانائی،تجارت، تعمیرات، انفارمیشن ٹیکنالوجی،کمیونیکشن اور رئیل اسٹیٹ ڈیویلپمنٹ کے شعبوں میں کی گئی۔ سب سے زیادہ رجسٹریشن اسلام آبامیں ہوئی جہاں ایک سو انسٹھ (159) کمپنیاں رجسٹرہوئیں۔ جبکہ ایک سو چالیس (140) کمپنیاں لاہور، ایک سو انتالس(139) کمپنیاں کراچی،چھبیس(26) ملتان،سترہ (17) پشاور،چھ (6) فیصل آبادجبکہ کوئٹہ میں 2 کمپنیوں نے رجسٹریشن حاصل کی۔ ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
صادق خان مسلسل تیسری بار میئر لندن منتخب، وزیراعظم کی مبارکباد
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
-
ٹرانسپورٹرز کے جائز مسائل حل کئے جائیں گے ،انسداد سمگلنگ کارروائی جاری رہے گی ،میرسرفرا زبگٹی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.