ادارہ ترقیات حیدرآباد کے ملازمین کا واجبات کی عدم ادائیگی کے خلاف احتجاجی کیمپ

بدھ 16 مارچ 2016 18:15

حیدرآباد15مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 مارچ۔2016ء) ادارہ ترقیات حیدرآباد کے شعبہ واسا کے ملازمین نے حیدرآباد پریس کلب کے باہر اپنی تنخواہوں، پینشن اور دیگر واجبات کی عدم ادائیگی کے خلاف احتجاجی کیمپ لگایا جبکہ انہوں نے شہباز بلڈنگ کے سامنے کئی گھنٹہ تک دھرنا دیا جس سے شارع فاطمہ جناح (ٹھنڈی سڑک) پر ٹریفک جام ہو گیا اور عوام کو شدید مشکل کا سامنا کرنا پڑا دھرنے اور مظاہرے سے خطاب کرتے ہو ئے ایچ ڈی اے ایمپلائز یونین (سی بی اے) کے جنرل سیکرٹر ی عبدالقیوم بھٹی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے سندھ حکومت کو متنبہ کیا کہ اگر واساملازمین کے تنخواہوں کی ادائیگی ،سابق ملازمین کی پینشن اور دیگر واجبات کی ادائیگی کو یقینی نہیں بنایا گیا تو ہم راست اقدام پر مجبور ہو نگے انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر بلدیات وترقیات کا تعلق حیدرآباد سے ہے لیکن اسکے باوجود واسا کے ملازمین سڑکوں پر ہیں ان کے جائز مطالبات کو منظور نہیں کیا جارہا ہے انہوں نے واسا اور ایچ ڈی اے میں ایماندار افسران کی تعیناتی کا بھی مطالبہ کیا۔

متعلقہ عنوان :