اس‌ ٹورنامنٹ میں اچھی کارگردگی دکھانے کیلئے بے قرار تھا: شاہد آفریدی

muhammad ali محمد علی بدھ 16 مارچ 2016 18:28

اس‌ ٹورنامنٹ میں اچھی کارگردگی دکھانے کیلئے بے قرار تھا: شاہد آفریدی

کولکتہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16مارچ۔2016ء) شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ اس‌ ٹورنامنٹ میں اچھی کارگردگی دکھانے کیلئے بے قرار تھا۔ تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سلسلے میں پاکستان نے اپنے افتتاحی میچ میں بنگلہ دیش کو شکست دے دی ہے۔

(جاری ہے)

شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 49 رنز کی اننگ کھیلنے اور 2 وکٹیں حاصل کرنے پر قومی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ہے۔

میچ کے بعد اختتامی تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ محمد حفیظ اور احمد شہزاد نے اچھی کارگردگی کا مظاہرہ کیا۔ وہ خود بھی اچھی کارگردگی کا مظاہرہ کرنے کیلئے بے تاب تھے کیونکہ ٹیم کیلئے یہ بہت ضروری تھا۔ کوچ کی مشاورت سے ہی اپنا بیٹنگ آرڈر تبدیل کیا اور خوش قسمتی سے اچھی کارگردگی کا مظاہرہ کرنے میں کامیاب رہا۔

متعلقہ عنوان :