قومی اسمبلی اجلاس، وزیر مملکت انوشہ رحمن کی طرف سے پیپلز پارٹی کی سابقہ حکومت کو نا اہل قرار دینے پر اپوزیشن کاشدید احتجاج

بدھ 16 مارچ 2016 18:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 مارچ۔2016ء ) قومی اسمبلی میں بدھ کو وقفہ سوالات کے دوران وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام انوشہ رحمن کی طرف سے پیپلز پارٹی کی سابقہ حکومت کو نا اہل قرار دینے پر اپوزیشن نے شدید احتجاج کیا اور وزیر مملکت کے رویئے پر شیم شیم کے نعرے لگائے جس پر ڈٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی نے وزیر مملکت کو ہدایت کی کہ وہ ایوان کا ماحول خرا ب نہ کریں سوال کا جواب ’’ ٹودی پوائنٹ‘‘ دیں اور تنقید نہ کریں۔

(جاری ہے)

تاہم وزیر مملکت نے تنقید جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن شور نہ کرے اور سننے کا حوصلہ رکھے اس سے قبل ایک سوال کے جواب میں انوشہ رحمان نے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انوشہ رحمن نے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی سے متعلق ا یک سوال کے جواب میں تمام خرابیوں کا ذمہ دار پیپلز پارٹی کی سابق حکومت کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا ستیاناس کر دیا تھا سابقہ دور میں بارہ سال سے دبی فائلیں تک نہ نکالی گئیں اس پر پیپلز پارٹی کے ارکان نے احتجاج کرتے ہوئے شیم شیم کے نعرے لگائے ۔