گورنرخیبرپختونخوا کارکن اسمبلی ارباب اکبرحیات کی وفات پر اظہارافسوس

بدھ 16 مارچ 2016 18:59

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 مارچ۔2016ء) گورنرخیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفر جھگڑانے رکن صوبائی اسمبلی ارباب اکبرحیات کی وفات پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہارکیاہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک تعزیتی پیغام میں گورنرنے غمزدہ خاندان کے ساتھ گہری ہمدردی ظاہرکرتے ہوئے مرحوم کی جمہوریت کے استحکام کیلئے خدمات کو سراہااور مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کو یہ ناقابل تلافی نقصان صبروحوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق کیلئے دعاکی ہے۔

متعلقہ عنوان :