وزیرخزانہ مظفر سید ایڈووکیٹ کی پشاورصدر میں ملازمین کی بس میں دھماکے کی شدید مذمت

بدھ 16 مارچ 2016 19:06

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 مارچ۔2016ء)خیبرپختونخوا کے وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ نے پشاورصدر میں ملازمین کی بس میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور اسے ملک وقوم دشمن عناصر کی د ہشت گردی کی کاروائی قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

ایک تعزیتی پیغام میں انہوں نے واضح کیا کہ دہشت گردی کے خلاف عوام کامورال بلند ہے اوراس طرح کی بزدلانہ کاروائیوں سے قوم کے عزائم کوکسی صورت متزلزل نہیں کیا جاسکتا ۔انہوں نے کہا کہ حکومت دہشت گردی کی تازہ لہر کوسختی سے کچل دے گی ۔مظفر سید نے شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے بھی دلی ہمدردی کااظہار کیا۔