پشاور،دہشت گردبے گناہ انسانی خون بہا کر اپنے عزائم کے تکمیل نہیں کرسکتے،میاں جمشیدالدین کاکاخیل

بدھ 16 مارچ 2016 19:06

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 مارچ۔2016ء) خیبرپختونخوا کے وزیر برائے ایکسائز وٹیکسیشن اورنارکاٹکس میاں جمشیدالدین کاکاخیل نے پشاور دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ دہشت گرد بے گناہ انسانی خون بہا کراپنے مذموم عزائم میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہونگے کیونکہ عوام کے دلوں میں دہشت گردوں کے خلاف اس قسم کے انسانیت سوز واقعات سے شدید نفرت پیدا ہوچکی ہے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیرنے دھماکے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے گہرے دُکھ اورافسوس کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت اورعوام ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا بھی کی۔

متعلقہ عنوان :