وزیر معدنیات انیسہ زیب کا پشاور صدر بم دھماکے ،رکن خیبرپختونخوا اسمبلی ارباب اکبرحیات کے انتقال پر اظہار افسوس
بدھ 16 مارچ 2016 19:07
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 مارچ۔2016ء) خیبرپختونخوا کی وزیرمعدنی ترقی ومحنت انیسہ زیب طاہرخیلی نے پشاور صدر میں سیکرٹریٹ بس بم دھماکے پرشدید افسوس کااظہارکرتے ہوئے اس واقعے میں قیمتی جانوں کے ضیاع کو عظیم سانحہ قراردیاہے ۔
(جاری ہے)
اپنے ایک تعزیتی بیان میں صوبائی وزیر نے مذکورہ المناک واقعے میں شہید ہونے والے افراد کے درجات کی بلندی اوزخمیوں کی جلد ازجلد صحت یابی کے لئے اﷲ تعالیٰ سے دعاکی ہے اورغمزدہ خاندانوں سے گہری ہمدردی کا اظہار کیا ۔
درایں اثناء صوبائی وزیر نے ممبرصوبائی اسمبلی اورپاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنماء ارباب اکبر حیات کے انتقال پر بھی گہرے رنج وغم کااظہارکیا ہے ۔انہوں نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ مرحوم رکن صوبائی اسمبلی کی رحلت سے صوائی اسمبلی ایک متحرک قانون ساز سے محروم ہوگئی ہے اوریہ خلا مدتوں پورا نہیں ہوسکے گا۔انہوں نے سوگوار خاندان سے ہمدردی کااظہارکیااور مرحوم کی مغفرت کیلئے اﷲ تعالیٰ سے دعاکی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.