وزیر ٹرانسپورٹ بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل سے اراکین صوبائی اسمبلی کی ملاقات،اہم امور پر تبادلہ خیال

بدھ 16 مارچ 2016 19:07

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 مارچ۔2016ء ) مسلم لیگ ق کے صوبائی صدر اور صوبائی وزیر ریونیو ٹرانسپورٹ شیخ جعفر خان مندوخیل سے رکن صوبائی طارق مگسی ، سابقہ صوبائی وزیر سید احمد ہاشمی نے ملاقات کی اور ان سے باہمی دلچسپی امور کے علاوہ دیگر اہم امورپر تبادلہ خیال کیا دریں اثناء پاکستان فار ماسسٹ ایسو سی ایشن بلوچستان کے نائب صدر ڈاکٹر محمد سلیم بلوچ ، ڈاکٹر گل عالم خان کاکڑ اور دیگر افراد نے بھی ان سے ملاقات کی اور اپنے مسائل سے آگاہ کیا ۔