داعش کے جنگجو میدان چھوڑ کر بھاگ رہے ہیں، اشرف غنی

داعش سے نمٹنے کیلئے امریکی اتحادی فوج سے فضائی مددحاصل کرتے رہیں گے،پریس کانفرنس

بدھ 16 مارچ 2016 19:10

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 مارچ۔2016ء) افغان صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ افغان سکیورٹی فورسز دہشت گرد تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ کے عسکریت پسندوں کے خلاف مسلسل کارروائیاں کر رہی ہیں اور یہ عسکریت پسند فرار ہو رہے ہیں۔افغان میڈیا کے مطابق پریس کانفرنس میں افغان صدر نے کہا کہ ملکی سرزمین کا کوئی حصہ اسلامک اسٹیٹ کو استعمال نہیں کرنے دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ اسلامک اسٹیٹ پوری کوشش کے باوجود عراق اور شام کی طرح افغانستان میں ویسی کامیابی حاصل نہیں کر پائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامک اسٹیٹ سے وابستہ جنگجو اپنی جان بچانے کے لیے یہاں وہاں بھاگ رہے ہیں۔اشرف غنی نے کہا کہ اسلامک اسٹیٹ سے نمٹنے کے لیے امریکی اتحادی فوج سے فضائی مدد حاصل کی جاتی رہے گی، جب کہ افغانستان کی زمینی فوج ان عسکریت پسندوں کے خلاف حملے جاری رکھے گی۔

متعلقہ عنوان :