مہاجرین کا بحران، یورپی یونین اور ترکی کی سمٹ سے پہلے یورپی اختلافات سامنے آگئے

بدھ 16 مارچ 2016 19:17

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 مارچ۔2016ء) یورپی رہنماؤں نے کہاہے کہ ان کی کوشش ہے کہ مہاجرین کے بحران کے حل کے لیے ترکی کے ساتھ ہونے والی سمٹ سے پہلے داخلی اختلافات کو دور کر لیا جائے۔

(جاری ہے)

جرمن خبررساں ادارے کے مطابق یورپی یونین کے صدر ڈونلڈ ٹسک نے خبردار کیا کہ کسی حتمی ڈیل سے قبل اس اٹھائیس رکنی بلاک کو مزید کام کرنا ہو گا۔ قبل ازیں قبرص نے ترکی کے ساتھ اپنے تنازعات کے باعث اس ڈیل کی مخالفت کی دھمکی دے دی تھی۔ ٹسک نے نکوسیا حکومت کی حمایت حاصل کرنے کے لیے کوششوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :