پنجاب میں ایک ماہ میں181افراد کی خودکشی حکمرانوں کی گورننس کے منہ پر طمانچہ ہے‘حکمرانوں نے ملک کو تباہ کر نے کا ٹھیکہ لے رکھا ہے ‘پنجاب میں جنگل کا قانون ہے حکومت کہیں نظر نہیں آتی ہے،تحر یک انصاف عمران خان کی قیادت میں چٹان سے زیادہ مضبوط اور متحد ہے،تحر یک انصاف اقتدار میں آکر کر پٹ لوگوں کو انکے منطقی انجام تک پہنچائے گی
سابق گورنر پنجاب و تحر یک انصاف پنجاب کے صدارتی امیدوار چوہدری محمدسرور کی وفود سے بات چیت
بدھ 16 مارچ 2016 19:19
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 مارچ۔2016ء) تحر یک انصاف پنجاب کے صدارتی امیدوار چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ پنجاب میں ایک ماہ میں60خواتین سمیت181افراد کی خودکشی حکمرانوں کی گورننس کے منہ پر طمانچہ ہے،حکمرانوں نے ملک کو تباہ کر نے کا ٹھیکہ لے رکھا ہے ‘پنجاب میں جنگل کا قانون ہے حکومت کہیں نظر نہیں آتی ہے،تحر یک انصاف عمران خان کی قیادت میں چٹان سے زیادہ مضبوط اور متحد ہے،تحر یک انصاف اقتدار میں آکر کر پٹ لوگوں کو انکے منطقی انجام تک پہنچائے گی ۔
تحر یک انصاف کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری محمدسرور نے کہا کہ (ن) لیگ نے اقتدار میں آنے سے پہلے ملک سے غر بت ‘مہنگائی اور بے روزگاری ختم کر نے کا نعرہ لگایا مگر عملی طور پر اقتدار میں آنے کے بعد انکی کار کردگی بالکل صفر رہی ہے جسکی وجہ سے آج پنجاب میں بھی غر یبوں کے پاس خودکشی کے سوا کوئی آپشن باقی نہیں اور صرف ایک ماہ کے دوران 181 افراد کی غر بت اور مہنگائی کے ہاتھوں تنگ آکرخودکشی اس بات کی تصد یق کر رہی ہے کہ حکمران عوامی مسائل کے حل میں مکمل ناکام ہو چکے ہیں اور حکمرانوں کے ساتھ ساتھ انکی پا لیساں بھی عوام کیلئے عذاب بن چکیں ہیں ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
جنرل اسمبلی: فلسطینی مبصر ریاست کے حقوق بڑھانے کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور
-
تھیلیسیمیا کا علاج اب جین تھیراپی سے ممکن
-
پنجاب حکومت نے تندوروں پر روٹی کی قیمت میں مزید کمی کا اعلان کردیا
-
عوامی سیاسی جماعت کو ”انتشاری گروہ“ کہہ کر ”معافی“ کا مطالبہ متفقہ طور پر مسترد کرتے ہیں
-
رفح سے انخلاء کے دوران یو این کا مزید امدادی راہداریاں کھولنے کا مطالبہ
-
9 مئی کے تمام قیدی اور قیدی نمبر804 اور بشریٰ بی بی پر کیسزختم کئے جائیں
-
خیبر پختونخوا کے نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کا یورپی منصوبہ
-
جماعت اسلامی ری الیکشن نہیں چاہتی، فارم 45 پرانتخابی نتائج کی تشکیل ہمارا مطالبہ ہے
-
روزمرہ کی زندگی میں جدوجہد کرتی افغان خواتین
-
وزیراعلی مریم نواز نے سکولوں میں سٹیلائٹ انٹرنیٹ پائلٹ پراجیکٹ کا افتتاح کردیا
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار 600 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا
-
ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح کم ہوکر 22.32 فیصد کی سطح پر آگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.