ٹورنامنٹ کے باقی میچوں میں غیر مستقل مزاجی سے چھٹکارے کی کوشش کریں گے: محمد حفیظ

muhammad ali محمد علی بدھ 16 مارچ 2016 19:21

ٹورنامنٹ کے باقی میچوں میں غیر مستقل مزاجی سے چھٹکارے کی کوشش کریں ..

کولکتہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16مارچ۔2016ء) محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ کے باقی میچوں میں غیر مستقل مزاجی سے چھٹکارے کی کوشش کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اپنے افتتاحی میچ میں بنگلہ دیش کو شکست دے دی ہے۔

(جاری ہے)

میچ میں پاکستان بلے باز محمد حفیظ نے شاندار 66 رنز کی اننگ کھیلی۔ میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ میں مایوس کن کارگردگی کے بعد ٹیم پر کافی پریشر تھا۔ 1992 کے ورلڈکپ میں فتح کے بعد سے قومی ٹیم پر غیر مستقل مزاجی کا ٹیگ لگ گیا تھا۔ تاہم اس ورلڈکپ میں اس غیر مستقل مزاجی کے ٹیگ سے چھٹکارا ہانے کی پوری کوشش کریں گے۔