ایم کیو ایم کو’’را‘‘سے فنڈنگ کے حوالے سے شفاف تحقیقات کی جانی چاہئیں‘ میاں مقصود احمد
پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق کی رپورٹ حکمرانوں کے لئے لمحہ فکریہ ہے امیر جماعت اسلامی پنجاب کی منصورہ میں تقریب سے خطاب
بدھ 16 مارچ 2016 19:26
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 مارچ۔2016ء) امیرجماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدنے پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق کی رپورٹ پر تشویش کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران60خواتین سمیت 181افراد کی خود کشی جبکہ اس عرصے میں86افراد کی جانب سے خود کشی کی کوشش انتہائی تشویش ناک امر ہے،اقدام خود کشی کرنے والوں میں42خواتین بھی شامل ہیں ،پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق کی یہ رپورٹ حکمرانوں کے لئے لمحہ فکریہ ہے ،حکومتی پالیسیوں کی بدولت عوام کی زندگی میں آسودگی ختم ہوتی جارہی ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزمنصورہ میں خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔میاں مقصود احمد نے مزیدکہاکہ مہنگائی نے عوام کاجینا دوبھر کردیاہے۔(جاری ہے)
ایک طرف ملازمین کی تنخواہوں میں میں سال میں ایک بار اضافہ ہوتا ہے تودوسری طرف مہنگائی ہر روزبڑھ رہی ہے۔پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی کے فوائد عوام تک نہیں پہنچ پارہے۔عوام الناس مہنگائی،بے روزگاری،لاقانونیت،دہشت گردی اور فاقوں کے باعث خودکشیاں کرنے پرمجبور ہیں۔
ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت لوگوں کو مایوسی کے اندھیروں سے نکال کرزیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرے۔انہوں نے کہاکہ آج ملک بحرانوں کی زد میں ہے۔توانائی بحران2018میں بھی ختم ہونا نظر نہیں آرہا۔عوام عملاًپریشان حال ہیں۔ایم کیو ایم کی ’’را‘‘سے فنڈنگ کے حوالے سے شفاف بنیادوں پر تحقیقات ہونی چاہئیں تاکہ اصل حقائق قوم کے سامنے آسکیں۔میاں مقصود احمد نے مزیدکہاکہ جب تک ملک میں سودی نظام رائج ہے۔معاشی انقلاب برپانہیں ہوسکتا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
روشن ڈیجیٹل اکائونٹس، سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زر 7.660 ارب ڈالر، سرمایہ کاری 871 ملین ڈالر ہوگئی
-
وزیرِاعظم شہبازشریف کی ایبٹ آباد آمد، شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے والد اور بچوں سے اظہار تعزیت
-
خیبر میں سکیورٹی فورسزکا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک
-
راولپنڈی، مسافر بس میں ڈکیتی، ڈاکو کی فائرنگ سے مسافر جاں بحق بس کا ڈرائیور زخمی
-
جنہوں نے فیصلے کیے اور جنہیں حکومت میں بٹھایا دونوں ہی پھنس گئے ہیں، امیر جماعت اسلامی
-
گزشتہ سال اٹھائیس کروڑ سے زائد افراد شدید بھوک کا شکار ہوئے
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
خیبرپختونخوا ہ حکومت کا صحت کارڈ کی مد میں ڈاکٹرز کو موصول رقم پر سیلز ٹیکس لگانے کا فیصلہ
-
عمران خان نے سعودی عرب کے حوالے سے بیان پر میری سرزنش کی، شیرافضل مروت
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.