خواتین پرتشدد اور متعصبانہ رویوں کا اظہار سراسر زیادتی ہے جس کا تدارک ہماری قومی ذمہ داری ہے‘ ہارون سلطان بخاری

نصف سے زائد آبادی کی شراکت کے بغیر پاکستان کی ترقی کاخواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا‘ صوبائی وزیر کی این جی او کے وفد سے گفتگو

بدھ 16 مارچ 2016 19:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 مارچ۔2016ء) صوبائی وزیر برائے سوشل ویلفیئر و بیت المال پنجاب سید ہارون احمد سلطان بخاری نے کہا ہے کہ خواتین کا تحفظ ہمارا دینی ، اخلاقی فریضہ ہے ان کے خلاف پرتشدد اور متعصبانہ رویوں کا اظہار سراسر زیادتی ہے جس کا تدارک ہماری قومی ذمہ داری ہے تاہم قوانین کی تشکیل میں شریعی حدود و قیود کا نظر انداز کیا جانا بھی مناسب نہیں ،اس وقت ایسی حکمت عملی اختیار کرنا ضروری ہے جس سے نہ تو کسی فریق کی دل آزاری ہو اور نہ کسی کے ساتھ بے انصافی ہو۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے خواتین کے حقوق کے لئے کام کرنے والی ایک این جی او کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ صوبائی وزیر نے کہاکہ محکمہ سوشل ویلفیئر وبیت المال پنجاب تشدد کا شکار خواتین کو مکمل تحفظ فراہم کر کے اپنی قومی ذمہ داری کو احسن طور پر پورا کر رہاہے۔

(جاری ہے)

سوشل ویلفیئر کے تحت کام کرنے والے اداروں بشمول دارالفلاح ، دارالامان نے متاثرہ خواتین کی بحالی کے ساتھ ساتھ معاندانہ رویوں کی حوصلہ شکنی کو بھی فروغ دیا جا رہاہے۔خواتین کو تعلیم اور ووکیشنل ٹریننگ سمیت ان تمام ہتھیاروں سے لیس کیا جارہاہے جن کی مدد سے وہ اپنا دفاع خود کرسکیں گی۔انہوں نے کہا کہ نصف سے زائد آبادی کی شراکت کے بغیر پاکستان کی ترقی کاخواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔

متعلقہ عنوان :