قصور ‘محکمہ صحت اور ایف آئی اے کی ٹیم کافیکٹر ی پرچھا پہ ‘جعلی ادویات کی بھا ری مقد ار پکڑی گئی‘ ملزمان گرفتار

بدھ 16 مارچ 2016 19:30

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 مارچ۔2016ء) محکمہ صحت کی ٹیم نے ہمراہ ایف آئی اے کی ٹیم حبیب آباد میں فیکٹر ی میں چھا پہ مار کر جعلی ادویات کی بھا ری مقد ار پکڑی فیکٹر ی میں ملٹی نشین کمپنی کی ادویات اور کپسول تیار ہورہے تھے ملزمان کو گرافتار کر لیا گیا تفصیلات کے مطابق ڈرگ کنٹرولر قصور ثنا ء اﷲ سیف نے ہمراہ اسٹنٹ ڈائر یکٹر ایف آئی اے ٹیم حبیب آباد پتوکی میں نیو اُجالا فیکٹری میں نا جائز کمپنی کی ادویات سٹیکر لگا اور یسویٹ سیر یپ تیا ر کر رہے تھے جس میں مختلف کمپنوں کے سٹیکر بھی موجود تھے جس پر ٹیم نے چھا پہ مار کر 3ملزمان کو ادویات تیار کر تے ہوئے پکڑ لیا اورموقع سے جعلی ادویات تیار کرنے والی مشین دیگر آلات بھا ری مقدار میں پکڑ ا دویات بھی قبضہ میں لے لی پولیس نے مقد مہ درج کر لیا ہے مزید تفتیش جاری ہے

متعلقہ عنوان :