لگتا ہے پرویزمشرف کو باہر جانے کی اجازت ملنے سے وزیراعظم بھی راضی ہیں، حکومت اس معاملے پر دباؤ میں تھی، مشرف کو بیرون ملک جانے کی اجازت کا فیصلہ سر آنکھوں پر ہے
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا سابق صدر کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق عدالتی فیصلے پر ردعمل
بدھ 16 مارچ 2016 19:32
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 مارچ۔2016ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کو بیرون ملک جانے کی اجازت کا فیصلہ سر آنکھوں پر ہے، لگتا ہے مشرف کو باہر جانے کی اجازت ملنے سے نواز شریف بھی راضی ہیں، حکومت پہلے ہی مشرف کے معاملے میں دباؤ میں تھی۔
(جاری ہے)
بدھ کو سابق صدر پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق عدالتی فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا کہ ہائی پروفائل کیس میں بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کی ذمہ داری سپریم کورٹ کی ہے، حکومت نے ذہانت کا مظاہرہ کرتے ہوئے معاملہ اپنے اوپر نہیں دیا، حکومت نے مخالفت نہیں کی، اٹارنی جنرل کی رضا مندی سے بات ہوئی، لگتا ہے مشرف کو باہر جانے کی اجازت ملنے سے نواز شریف بھی راضی ہیں، حکومت پہلے ہی مشرف کے معاملے میں دباؤ میں تھی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے اپنی جان چھڑانے کیلئے معاملہ سپریم کورٹ کے حوالے کیا، ذوالفقار علی بھٹو نے آئین میں آرٹیکل 6 شامل کرایا تھا، بھٹو نے آئین میں آرٹیکل 6 شامل کرایا لیکن آئین انہیں پھانسی سے نہیں بچا سکا، آئین کے آرٹیکل 6سے زیادہ طاقتور کوئی اور قوتیں ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.