حکومت نے پاک چین راہداری کے تحت بہت سے توانائی کے منصوبوں کا آغاز کیا ،ا ن کی بروقت تکمیل سے بجلی بحران ختم ہو جائے گا، بجلی چوروں کو پکڑنے کیلئے بھی اقدامات کر رہی ہے
سیاسی رہنماؤں اور ماہرین مفتاح اسماعیل ،سینیٹر غوث محمد، دانیال چوہدری اور دیگر کا سی پیک منصوبوں بارے اظہار خیال
بدھ 16 مارچ 2016 19:42
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 مارچ۔2016ء) سیاسی رہنماؤں اور ماہرین نے کہاہے کہ حکومت نے پاک چین راہداری منصوبے کے تحت بہت سے توانائی کے منصوبوں کا آغاز کیا ہے جن کی بروقت تکمیل سے بجلی کا بحران ختم ہو جائے گا۔ قومی نشریاتی ادارے سے گفتگو میں سی پیک منصوبے پر اپنے ردعمل کااظہار کرتے ہوئے سرمایہ کاری کے بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے کہا کہ موجودہ حکومت توانائی کے بحران پر 2018 تک قابو پالے گی اس کیلئے منصوبے شروع کئے گئے ہیں ،اس بحران کے خاتمے کے لیے تمام وسائل کو بروکار لایا جا رہا ہے۔
تاجر برادری کو حکومت کی کوششوں اور بجلی کی بچت کے حوالے سے کیے گے اقدامات میں حکومت کا ساتھ دینا چاہیے ۔اس سلسلے میں صوبائی حکومت کی حمایت بھی ضروری ہے۔(جاری ہے)
حکومت بجلی چوروں کو پکڑنے کیلئے بھی اقدامات کر رہی ہے۔ مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر غوث محمد نے کہا کہ جب ہماری حکومت بر سراقتدار آئی اسے بہت سے مسائل کا سامنا تھا جن میں دہشتگردی اور بجلی کے بحران سرفہرست تھا۔
موجودہ حکومت دونوں چیلنجوں پر قابو پانے کیلئے موثر اقدامات کر رہی ہے۔ حکومت نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے آپریشن ضرب عضب شروع کیا اور بجلی کے بحران پر قابو پانے کیلئے پاک چین راہداری منصوبے کے تحت طویل اور مختصر مدت کے توانائی منصوبے شروع کئے ہیں۔ ہماری حکومت بروقت تمام منصوبوں کی تکمیل کیلئے کوششیں کر رہی ہے ۔مسلم لیگ ن کے رہنما بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف تمام منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کیلئے ازخود ان کی نگرانی کر رہے ہیں۔ حکومت تمام وسائل کو بروکار لا کر 2018 تک توانائی کے بحران پر قابو پالے گی۔ صنعتی علاقوں سے بجلی کی لوڈشیڈنگ مکمل طور پر ختم کرنے پر بھی توجہ دی جارہی ہے۔ قوم اور تاجر برادری کو بجلی کی بچت اور اس کے بحران سے نکلنے کیلئے حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کرنا چاہیے۔ پانی اور بجلی کی وزارت کے ترجمان ظفر یاب خان نے کہا کہ حکومت نے پاک چین راہداری منصوبے کے تحت بہت سے ترقیاتی اور توانائی کے منصوبوں کا آغاز کیا ہے ان منصوبوں کی تکمیل سے بجلی کے بحران پر قابو پا لیا جائے گا۔ حکومت نے بجلی چوروں کے خلاف بھی بھرپور کاروائی کر رہی ہے جس کی وجہ سے بجلی چوری میں کمی آئی ہے۔ اگلے کچھ سالوں میں نیشنل گرڈ میں 10,000 میگا واٹ بجلی کا اضافہ ہوگا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں بانی پی ٹی آئی، پرویز الہی سمیت 172 افراد کے موبائل سے متعلق رپورٹ طلب
-
موسم بہار کی شجر کاری مہم ،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن عدالت نے 6 مئی تک معطل کردیا
-
ملیریا پرقابو پانے کےلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئرمین سینیٹ کا ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.