ٹیم کیلئے بڑے ٹوٹل کے حصول کی کوشش، آفریدی نے اپنی نصف سینچری قربان کردی

muhammad ali محمد علی بدھ 16 مارچ 2016 19:42

ٹیم کیلئے بڑے ٹوٹل کے حصول کی کوشش، آفریدی نے اپنی نصف سینچری قربان ..

کولکتہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16مارچ۔2016ء)ٹیم کیلئے بڑے ٹوٹل کے حصول کی کوشش میں شاہد آفریدی نے اپنی نصف سینچری قربان کردی۔ تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان نے اپنے افتتاحی میچ میں بنگلہ دیش کو شکست دے کر ٹورنامنٹ میں شاندار آغاز کیا ہے۔ پاکستان کی جانب سے کپتان شاہد آفریدی نے شاندار آل راونڈ کارگردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کی فتح میں اہم ترین کردار ادا کیا۔

(جاری ہے)

شاہد آفریدی نے 19 گیندوں پر شاندار 49 رنز بنائے۔ ان کی اننگ کی سب سے خاص بات یہ تھی کہ 49 رنز پر جب وہ ایک رن لے کر اپنی نصف سینچری اسکور کر سکتے تھے تب انہوں نے ٹیم کیلئے بڑے ٹوٹل کے حصول کی کوشش میں چھکا لگانے کی کوشش کی۔ اسی کوشش میں وہ باونڈری پر کیچ آوٹ ہو گئے۔ کرکٹ شائقین کی جانب سے ٹیم کے مفاد کو اپنی نصف سینچری پر ترجیح دینے پر شاہد آفریدی کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔