پیپلز پارٹی نے اشیاء خورد و نوش اور یوٹیلٹی سٹورز پر سبسڈی نہ دینے پر قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرا دیا

بدھ 16 مارچ 2016 19:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 مارچ۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی نے اشیاء خورد و نوش اور یوٹیلٹی سٹورز پر سبسڈی نہ دینے پر قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرا دیا، جس میں کہا گیا ہے کہ سبسڈی نہ دینے سے اشیاء ضروریہ عام آدمی کی پہنچ سے دور ہورہی ہیں اوریوٹَٰیلئی سٹورز عام آدمی کو سستی اشیاء کی فراہمی کے اپنے مقصد کو پورا نہیں کر رہا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کو پاکستان پیپلز پارٹی کے اراکین قومی اسمبلی عمران لغاری, سید غلام مصطفی, شاہدہ رحمانی, عبدلستار باچانی اور شگفتہ جمانی نے قومی اسمبلی سیکر ٹریٹ میں توجہ دلاؤ نوٹسجمع کرایا۔توجہ دلاؤ نو ٹس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سبسڈی نہ دینے سے اشیاء ضروریہ عام آدمی کی پہنچ سے دور ہورہی ہیں،یوٹَٰیلئی سٹورز عام آدمی کو سستی اشیاء کی فراہمی کے اپنے مقصد کو پورا نہیں کر رہا۔اس اہم عوامی نوعیت کے معاملے پر ایوان میں بحث کرائی جائے۔